Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 13 اکتوبر، 2015

    کیڑا پانی پر کیسے چلتا ہے؟



    کیڑا پانی پر کیسے چلتا ہے؟

    کیڑے کا پانی پر تیرنے کا راز ہوا آشکار

    لقمہ ماہی کو خون چوسنے والے کیڑوں کی جماعت میں درجہ بند کیا جاتا ہے اور یہ یا تو تازہ پانی کے اوپر یا اس کے ارد گرد رہتے ہیں۔ پانی سے زیادہ موٹے ہونے کے باوجود، یہ پانی کی سطح پر ڈوبے بغیر تیرتے رہتے ہیں۔ ان کے پیر اس طرح سے مڑتے ہیں کہ پانی کی صورت لچک دار ورق کی طرح بگڑ جاتی ہے۔ اس کی وجہ اس کے ننھے بال ہوتے ہیں جو پانی کی سطح اور اس کی ٹانگوں کے درمیان ہوا کے بلبلے کو قید کر لیتے ہیں۔ اس کی درمیانی ٹانگیں چپو کی طرح کام کرتی ہیں جس سے یہ حرکت کر سکتا ہے، جبکہ اس کی لمبی پچھلی ٹانگیں اس کو مڑنے بلکہ جب یہ پانی پر پھسلتا ہے تو روکنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔ اس کی اگلی ٹانگیں اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ یہ اپنے راستے میں آنے والے شکار کو زندہ یا مردہ پکڑ سکتا ہے۔ جس رفتار سے لقمہ ماہی چلتا ہے اس وجہ سے یہ خود شکار ہونے سے بچ جاتا ہے۔




    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیڑا پانی پر کیسے چلتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top