Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 23 اپریل، 2016

    ہائیڈروجن سے چلنے والی کاریں کس طرح کام کرتی ہیں؟

     گیس سے چلنے والی یہ گاڑیاں کس طرح سے صفر گیس کا اخراج کرتی ہیں



    ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں، بالفاظ دیگر وہ کاریں جو ایندھن خانے والی گاڑیوں (ایف سی ویز) سے جانی جاتی ہیں، ان کو ماحول دوست مستقبل کی متبادل موٹر گاڑیوں کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں اس طرح کام کرتی ہیں کہ بلند دباؤ کی ہائیڈروجن اور آکسیجن کو کیمیائی طور ملا کر برقی قوت پیدا کرتی ہیں ۔ اگرچہ اس کیمیائی تعامل کے لئے آکسیجن فضا سے لی جاتی ہے تاہم ہائیڈروجن بڑی ٹنکیوں میں ذخیرہ کی جاتی ہے جو کار کے جسم میں نیچے لگی ہوئی ہوتی ہیں تاکہ گاڑی کا مرکز ثقل پست ہو سکے جو استحکام اور چلانے کے لئے بہت اہم ہوتا ہے۔

    ہائیڈروجن کائنات میں سب سے زیادہ پایا جانا والا عنصر ہے، جس کا ذخیرہ کرنا اور اسے نقل و حمل میں لانا آسان ہے، اور ہائیڈروجن سے چلنے کاریں ضمنی پیداوار میں صرف پانی کو پیدا کرتی ہیں، یعنی صفر نقصان دہ گیسی اخراج ماحول میں چھوڑا جاتا ہے۔ یہ ہی وہ وجوہات ہیں کہ کچھ سب سے بڑے تیار کنندگان اس ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔

    ہائیڈروجن سے چلنے والی کاروں کو بہرحال کچھ بنیادی مسائل سے نمٹنا ہوگا جیسا کہ چھوٹی جدید گاڑی میں ایسی مناسب جگہ بنانی ہوگی جس میں ہائیڈروجن کی ٹنکیاں اور اضافی برقی موٹریں سما سکیں۔ وزن بھی ایک مسئلہ ہے کیونکہ بھاری ہائیڈروجن کی ٹنکیوں کو لادنے سے گاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ہائیڈروجن سے چلنے والی کاریں کس طرح کام کرتی ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top