اس باکمال نظام نے اصل میں اسٹیئرنگ کو دوبارہ سے ایجاد کیا ہے
جب پہیے کو گھمایا جاتا ہے تو پاور اسٹیئرنگ اضافی قوت فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک ہائیڈرالک (مائع [جیسے تیل یا پانی]کے تنگ نلی سے گزرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ سے چلنے والے) نظام کے ذریعہ کام کرتا ہے جہاں انجن سے نکلنے والی پٹی میں پمپ ہائیڈرالک سیالی دباؤ پیدا کرتا ہے۔ یہ سیالی دباؤ سلنڈر کے اندر پسٹن کو حرکت دیتا ہے جو چرخی اور گراری والے اسٹیئرنگ نظام میں لگے ہوئے گیئرز پر طاقت لگاتے ہیں۔ جب ڈرائیور اسٹیئرنگ وہیل کو موڑتا ہے تو یہ سلنڈر میں والو کو کھول دیتا ہے جس سے اس میں سیال داخل ہو جاتا ہے اور پسٹن کو حرکت دیتا ہے جس سے اضافی قوت پیدا ہوتی ہے۔ بہرحال ہائیڈرالک سے چلنے والا اسٹیئرنگ اس پمپ کی وجہ سے انجن پر اضافی کھنچاؤ پیدا کرتا ہے جس کا مطلب ہوا کہ انجن کی کارکردگی (اور ایم پی جی بھی) کم ہو جاتی ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کنندگان نے برقی قوت سے چلنے والا اسٹیئرنگ بنایا ہے (ای پی اے ایس)۔ یہ اسٹیئرنگ کے شکنجے کے اوپر لگی برقی موٹر کے ذریعہ کام کرتا ہے اور اسٹیئرنگ کو گولائی میں انجن سے آزادانہ طور پر کام کرنے پر مجبور کرتا ہے اس طرح سے ایندھن کی بچت ہوتی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں