Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 12 اپریل، 2016

    کون سی چیز سمندری پانی کو اتنا نمکین بناتی ہے؟


    قدرتی مسالا جو سمندر کو ذائقہ دیتا ہے 


    سمندر میں زیادہ تر نمک خشکی پر ہونے والی سرگرمی سے آتا ہے۔ کرۂ ہوائی سے کاربن ڈائی آکسائڈ بارش میں شامل ہو جاتی ہے جس سے وہ اسے تیزابی کردیتی ہے۔ جب بارش خشکی پر چٹانوں کو کاٹتی ہے تو وہ راونوں کو آزاد کراتی ہے - جوہری ذرّات جن پر برقی بار ہوتا ہے۔ بالآخر دریا اور نہروں میں موجود یہ حل پذیر راون سمندر تک آجاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ پودے اور جانور نکال لیتے ہیں جبکہ دوسرے راون - خاص طور پر سوڈیم اور کلورائد - باقی رہ کر زیادہ مرتکز ہوجاتے ہیں۔ یہ دونوں روان وہ ہوتے ہیں جو سمندر کے پانی کو نمکین کرتے ہیں ۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اگر تمام سمندر تبخیر ہوجائیں اور ان کا نمک زمین کی سطح پر برابر پھیلایا جائے تو یہ ایک 152 میٹر (500 فٹ) موٹی پرت بنا دے گی۔



    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کون سی چیز سمندری پانی کو اتنا نمکین بناتی ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top