Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 3 اپریل، 2016

    مرکزے کے اندر


    خلیے کے انضباطی مرکز (control center)کی چیر پھاڑ 

    مایہ حیات(cytoplasm) سے گھرا ہوا مرکزے میں خلیے کا ڈی این اے موجود ہوتا ہے اور اس کے تمام افعال اور عملیات کو قابو رکھتا ہے جیسا کہ حرکت اور افزائش۔

    خلیے کی دو اہم اقسام ہوتی ہیں: حقیقی المرکز(eukaryotic)اور بدائی المرکز( prokaryotic)۔ حقیقی المرکز خلیے میں مرکزہ جبکہ بدائی المرکز میں نہیں ہوتا ہے۔ کچھ حقیقی المرکز خلیات میں ایک سے زیادہ مرکزے ہوتے ہیں - جو کثیر مرکزائی (multinucleate)کہلاتے ہیں - یہ تب بنتے ہیں جب انشقاق یا تقسیم دو یا اس سے زائد مرکزے بناتا ہے۔

    مرکزے کے قلب میں آپ کو نوات صغیر (nucleolus) ملے گا؛ یہ خاص جگہ ریبوسومز کی تشکیل کے لئے لازمی ہوتے ہیں۔ ریبوسومز امینو ایسڈز ہے لحمیات(proteins) بنانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں جو نمو و مرمت کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

    اتنی اہمیت کے حامل ہونے کی وجہ سے مرکزہ خلیے کا سب سے محفوظ حصّہ ہوتا ہے۔ جانوروں کے خلیات میں یہ ہمیشہ اپنے مرکز کے قریب جبکہ جھلی سے دور واقع ہوتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ حفاظتی جگہ کو حاصل کرنے کو یقینی بنا سکے۔ اطراف میں موجود لجبجے مایہ حیات کی طرح مرکزہ میں بھی خود نوات مایہ (nucleoplasm)بھرا ہوا ہوتا ہے، ایک چپچپا مائع جو اس کی ساختی سالمیت کو برقرار رکھتا ہے۔

    اس کے برعکس پودوں کے خلیات میں مرکزہ دور دور موجود ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پودوں کے خلیات میں بڑی خالیہ (vacuole)اور اضافی حفاظت ہوتی ہے جس کی ضمانت خلیے کی دیوار دیتی ہے۔

    مرکزے کے بغیر خلیات کس طرح زندہ رہتے ہیں؟

    بدائی المرکز خلیات اپنے ساتھی حقیقی المرکز خلیات کے مقابلے میں کافی زیادہ سادے ہوتے ہیں۔ 100 گنا تک چھوٹے اور زیادہ تر جرثوموں کے نوع پر مشتمل، بدائی المرکز خلیات کے افعال دوسرے خلیات کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں، لہٰذا جاندار کے انضباطی مرکز کا کردار ادا کرنے کے لئے ان کو مرکزوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 

    اس کے برعکس ان خلیات کے ڈی این اے بجائے ایک مرکز میں رہنے کے خلیے کے ارد گرد حرکت کرتے ہیں۔ ان کے پاس کوئی نہ تو کوئی سبز مایہ(chloroplasts)، نہ کوئی جھلی سے لپٹے خلوی اعضاء ہوتے ہیں اور وہ خلیے کی تقسیم حقیقی المرکز خلیات کی طرح بلا راست تقسیم (mitosis) یا تخفیفی تقسیم (meiosis) کی طرح نہیں کرتے۔

    بدائی المرکز خلیات لاجنسی طور (asexually) پر ڈی این اے کے سالمات کے ساتھ اپنی نقل ایک عمل میں بناتے ہیں جو ثنائی انشقاق (binary fission) سے جانا جاتا ہے۔


    چلیں ذرا جھانک کر دیکھتے ہیں کہ حقیقی المرکز خلیہ کے 'دماغ' کے اندر کیا چل رہا ہے۔

    1 نووی مسام (Nuclear pore)
    یہ راستے مرکزے اور مایہ حیات کے درمیان سالمات کی حرکات کو قابو میں رکھتے ہیں۔

    2 نووی غلاف (Nuclear envelope) 
    مرکزے کے اندر موجود ڈی این اے کی حفاظت کرنے کے لئے ایک دیوار کا کردار ادا کرتے ہیں اور مایہ حیات کی رسائی کو قاعدے میں رکھتے ہیں۔

    3 نوات صغیر(Nucleolus)
    لحمیات اور آر این اے سے بنے ہوتے ہیں، یہ مرکزے کا قلب ہوتے ہیں اور ریبوسومز کو بناتے ہیں۔

    4 نوات مایہ(Nucleoplasm)
    یہ نیم مائع، جزوی لجبجہ مادّہ نوات صغیر کے ارد گرد ہوتا ہے اور خلوی عضو کی ساخت کو برقرار رکھتا ہے۔

    5 لونین (Chromatin)
    لونیہ کو بناتے اور خلیے کی تقسیم کے عمل میں ڈی این اے کے سالمات کو کثیف کرکے مدد کرتے ہیں۔ 

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: مرکزے کے اندر Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top