Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 1 اپریل، 2016

    ہم کیسے سونگھتے ہیں؟

    سونگھنے کی صلاحیت ہمارے حواس خمسہ میں سب سے زیادہ اہم ہے یہاں تک کہ یہ ہماری خوراک اور محبوب پر اثر انداز بھی ہو سکتی ہے۔۔۔


    سونگھنا یا اگر ہم درست اصطلاح کا استعمال کریں تو حس شامہ (اولفیکشن) بہت ہی راست احساس ہے۔ اس عمل میں ہم اصل میں سونگھنے والی چیز کے بہت ہی خرد بینی ٹکڑے سانس کے ساتھ اندر لیتے ہیں۔ یہ ٹکڑے ہمارے حس شامہ سرحلمہ (ایپی تھیلیئم -لعاب دار جھلی کی بالائی سطح)، ناک کے سوراخ میں موجود ایک لیس دار جھلی، سے ٹکراتے ہیں،یہ جھلی  دسیوں لاکھوں حس شامہ کے وصول کنندہ عصبی خلیات (olfactory receptor neuron cells) پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان میں سے ہر حساسیہ خلیہ چھوٹے بالوں کی طرح کی ساخت سے گھیرا ہوا ہوتا ہے، جس کو اہداب (سیلیا - باریک اور ملائم بال، خلیے کے اوپر کا کارواں) کہتے ہیں یہ بو سے متاثر ہوتا ہے اور حس شامہ کے عصبی خلیات کو اطلاعات بھیجتا ہے جو اس سے حاصل کردہ اطلاعات کو دماغ میں بھیجتے ہیں تاکہ وہاں اسے بطور 'بو' شناخت کیا جا سکے۔ ایک انسان لگ بھگ 10,000 سے زائد بو کی شناخت کر سکتا ہے اور کوئی بھی دو فرد کسی بھی چیز کو سونگھ کر ایک جیسا احساس محسوس نہیں کر سکتے۔


    سونگھنے کے بارے میں پانچ اہم حقائق

    1۔ خواتین بہتر سونگھتی ہیں

    تواتر کے ساتھ تجربوں میں ثابت ہوا ہے کہ خواتین کے سونگھنے کی صلاحیت مردوں سے کہیں زیادہ بہتر ہے، اور تحقیق بتاتی ہے کہ خواتین اپنے بچے کی بو کو اس کے پیدا ہونے کے بعد چند دنوں میں پہچاننے لگتی ہیں۔

    2 ۔بو ذائقے کو متاثر کرتی ہے

    ٹھیک طرح سے کہا جائے تو انسانی ناک ذائقے کو محسوس کرنے کا اصل عضو ہے۔ ذوقی کلیاں (ٹیسٹ بڈس) صرف  میٹھے ، کھٹے ، کڑوے اور نمکین کی شناخت کر سکتی ہیں، لہٰذا باقی ہر چیز کو 'بو' ہی سے پہچانا جاتا ہے!

    3 ۔نابینا بہتر سونگھ نہیں سکتے

    یہ تصور عام ہے کہ اندھے لوگ بینا لوگوں سے زیادہ بہتر طور پر سونگھ سکتے ہیں۔ تاہم یہ بات کبھی بھی ثابت نہیں ہوئی اور اکثر کی جانے والی تحقیقات اس حقیقت کی تردید کرتی نظر آتی ہیں۔

    4۔ سونگھنے کی صلاحیت بچپن کے بعد بہتر نہیں ہوتی

    تقریباً آٹھ برس کی عمر تک سونگھنے کی صلاحیت اپنے پورے جوبن پر آ جاتی ہے۔ سونگھنے کی صلاحیت بڑھتی عمر کے ساتھ کم ہوتی ہے۔

    5۔ سونگھنے کا احساس پورے دن بہتر ہوتا رہتا ہے

    جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آپ کے سونگھنے کی حس شام کے مقابلے میں کہیں کم ہوتی ہے۔


    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ہم کیسے سونگھتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top