Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 23 اپریل، 2016

    ایریل اور مرنڈا (یورینس کے چاندوں) کا سفر



    جانس ہوپکنز آپلائیڈ فزکس لیبارٹری کی ایلزبتھ ٹرٹل کے خیالات ان مہتابوں کا بذات خود دورہ کرنے کے بارے میں درج ذیل ہیں:



    میں نے فلکی طبیعیات کا مطالعہ کالج میں شروع کیا تھا میں سیاروں کو اس لئے پسند کرتی تھی کیونکہ یہ بہت زیادہ نزدیک ہیں؛ آپ یہاں پر حقیقت میں چیزوں کو بھیج سکتے ہیں، نمونے اکھٹے کر سکتے ہیں، چٹانوں پر چڑھ سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ ان کے اجزاء کیا ہیں۔ لہٰذا میں نے سیاروں کو چنا۔ یورینس کے نظام کا نظارہ کسی بھی مہتاب سے انتہائی شاندار ہوگا۔ یورینس مشتری جتنا بڑا نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ آسمان کے ایک بڑے حصّے پر قابض ہوگا۔ اگر آپ اعتدالین کی طرف جائیں تو وہاں کافی زیادہ کرۂ فضائی کی سرگرمی پائیں گے۔


    خاکہ 8.9 ممکنہ برفیلے آتش فشانی بہاؤ کی ایلسی نوری کرونا میں جگہ ۔ گڑھی ہوئی چیز مفصلات متوازی خطوط کے ساتھ دکھا رہی ہیں جو اٹھی ہوئی سطحی بناوٹ کے ساتھ کھینچے ہوئے ہیں اور دائیں طرف کی بناوٹ کی صورت میں ممکنہ منبع اور بہاؤ کا میلان نیچے دائیں جانب ہے۔



    میرے خیال میں مرنڈا میں انتہائی دلچسپ کھیل منعقد ہو سکتے ہیں کیونکہ مقامی جغرافیہ کافی خطرناک جب کہ قوّت ثقل نہ ہونے کے برابر ہے۔ میرے خیال میں ان دونوں کے امتزاج سے آپ کو وہاں کافی مزہ آئے گا۔ خالص زبردست نظاروں سے لبریز مرنڈا کا مقامی جغرافیہ یقینی طور پر جیت جائے گا۔ شاندار مقام نگاری کے لئے شاید مرنڈا ہی وہ جگہ ہے۔ ذاتی طور پر میں سمجھتی ہوں کہ ایریل ایک ایسی جگہ ہوگی جہاں پر چہل قدمی کرنا واقعی میں تفریح ہوگی۔ یورینس پر آپ کو تابکاری والے مسئلہ کا سامنا نہیں ہوگا جس کی وجہ سے اس کے تمام مہتاب گلیلائی چاندوں کی بنسبت آسان ہدف ہوں گے۔ آپ اوبرائن یا ٹائٹینیا پر کچھ بھی چیز رکھ سکتے ہیں لیکن بطور ماہر ارضیات میں تو کہوں گی کہ ایریل جانے والی جگہ ہوگا۔ اگر آپ ان قطار میں لگی گھاٹیوں پر پہنچ جائیں تو وہاں سے اس کی شاخ میں سے آسمان میں یورینس کو دیکھ سکتے ہیں۔ میں نہیں سمجھتی کہ وہاں پر جانے کوئی غلطی کا سودا ہوگا۔

    جنوب مغرب تحقیقاتی ادارے کے جان اسپینسر کہتے ہیں:

    یورینس کا سب سے اچھا نظارہ مرنڈا سے کیا جا سکتا ہے۔ ہم دوسرے قریبی مہتابوں کے بارے میں اتنا اچھا نہیں جانتے، تاہم وہ عجیب و غریب اور مکمل طور پر غیر متوقع ہوں گے۔ مرنڈا پر آپ کے پاس یہ عظیم الجثہ برفیلی چوٹیاں ہوں گی اور وہاں پر کافی روشن اور تاریک مادّے موجود ہوں گے اور ہمیں نہیں معلوم کہ وہ آخر ہیں کیا لہٰذا آپ کو سطح پر کافی زیادہ تنوع ملے گا۔ وہاں پر ارد گرد کافی نشان ہیں جس طرح کے انسیلیڈس سے پھواروں کی صورت میں نکل کر بنتے ہیں، لہٰذا آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو کہ ماضی میں کسی وقت یہاں پر پھواروں جیسی کوئی سرگرمی رہی ہوگی۔ اب تو اس کا کوئی نشان نہیں ہے اور فی الوقت ہم اس کی امید بھی نہیں کرتے کیونکہ ابھی کوئی مدوجزر کی حرارت نہیں ہے جو مرنڈا کی سطح پر جمع ہو رہی ہو۔ بلاشبہ کسی چیز نے ماضی میں اس کو گرم کیا تھا جس کو گزرے ہوئے کافی عرصہ نہیں بیتا کیونکہ کچھ علاقوں میں واقعی شہابی گڑھے موجود نہیں ہیں۔

    خاکہ 8.10 یورینس کے سیارچوں ایریل اور مرنڈا کے قطبی نقشے ۔ وائیجر کے سفر کے دوران - صرف وہ اچھے معیار کا مواد جو ہمیں حاصل ہوا ہے - اس میں ہر مہتاب کے جنوبی نصف حصّے کی جگہ یورینس کے عجیب و غریب جھکاؤ کی وجہ سے روشن ہے۔ جیسا کہ تمام سیارچوں کے نقشوں میں ہوتا ہے کہ ٠ درجے طول البلد خط براہ راست سیارے کی جانب رخ کرتا ہے، جبکہ ١٨٠ درجے اس سے دور کا رخ ہوتا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ایریل اور مرنڈا (یورینس کے چاندوں) کا سفر Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top