Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 28 اپریل، 2016

    سورج جب پہلی مرتبہ جلا تو اس وقت کتنا بڑا تھا؟




    جواب: میں آپ کو سورج کے حجم کا قدری تخمینہ تو نہیں دے سکتا تاہم اتنا بتا سکتا ہوں کہ وہ آج سے چھوٹا تھا۔ ایک ستارہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب نیوکلیائی تعامل منہدم ہوتے ابتدائی ستارے کے قلب میں شروع ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ جب نیوکلیائی عمل شروع ہو جاتا ہے تو اس کا حجم قریباً اپنے زندگی کے اہم مرحلے میں ایک ہی جیسا رہتا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ ستارے کو ماسکونی توازن نے سہارا دیا ہوا ہے اور قلب میں درجہ حرارت اہم مرحلے کے دوران لگ بھگ ایک جیسا ہی رہتا ہے۔

    تاہم اہم مرحلے کے دوران ہلکی سی تبدیلی حجم اور تابانی میں ہوتی ہے۔ جب ستارے کی عمر بڑھتی ہے تو قلب کا درجہ حرارت تھوڑا سا بڑھ جاتا ہے (قلب تھوڑا سا سکڑ جاتی ہے)، اس کی وجہ سے نیوکلیائی تعامل ذرا تیز شرح سے ہو جاتا ہے اور توانائی کی پیداوار زیادہ ہو جاتی ہے۔ نتیجتاً ماسکونی توازن کو قائم رکھنے کے لئے ستارے کا بیرونی غلاف تھوڑا سا پھیلتا ہے اور اس کی تابانی بڑھ جاتی ہے۔ مزید براں ستارے کی سطح کا درجہ حرارت تھوڑا سے کم ہوتا ہے (ہرچند کہ قلب زیادہ گرم ہوتا ہے)۔

    اس طرح اگرچہ کوئی سوچ سکتا ہے کہ سورج کو ماضی میں زیادہ بڑا اور زیادہ کمیت والا ہونا چاہئے تھا تو ایسا ہرگز نہیں تھا اور اصل میں یہ ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ بڑا ہے۔



    جگ دیپ نے اریسیبو ریڈیائی دوربین کے لئے ایک نیا وصول کنندہ بنایا ہے جو ٦ اور ٨ گیگا ہرٹز کے درمیان کام کرتا ہے۔ وہ ہماری کہکشاں میں 6.7 گیگا ہرٹز کی میتھانول میزر کی تحقیق کر رہے ہیں۔ یہ میزر وہاں وقوع پذیر ہوتی ہیں جہاں ستارے پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی سند کارنیل سے جنوری ٢٠٠٧ء میں حاصل کی اور بعد میں مابعد ڈاکٹرفیلو ، میکس پلانک انسٹیٹیوٹ فار ریڈیو ایسٹرونومی ، جرمنی میں تعینات رہے ۔ اس کے بعد انہوں نے بطور سب ملی میٹر ما بعد ڈاکٹرل فیلو کے یونیورسٹی آف ہوائی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ فار ایسٹرو نومی میں کام کیا۔ فی الوقت جگ دیپ انڈین انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کام کر رہے ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: سورج جب پہلی مرتبہ جلا تو اس وقت کتنا بڑا تھا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top