Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 20 اپریل، 2016

    سورج کن عناصر سے مل کر بنا ہے؟





    سورج میں سب سے زیادہ غلبہ ہائیڈروجن کا ہے اور اس کے بعد ہیلیئم کا، یہ ٧٠ فیصد ہائیڈروجن، ٢٨ فیصد ہیلیئم، 1.5 فیصد کاربن اور 0.5 فیصد دوسرے تمام عناصر سے مل کر بنا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سورج کے حجم کے ستارے عام طور پر ہائیڈروجن اور ہیلیئم سے ہی بنتے ہیں کیونکہ یہ ہی وہ عناصر ہیں جو بگ بینگ کے فوراً بعد بنے تھے، جبکہ دوسرے تمام عناصر ستاروں کے زندگی یا موت کے عمل میں تالیف ہوئے تھے۔ مزید براں ہمیں یہ بات معلوم ہے کہ سورج اس قدر بڑا نہیں ہے کہ 0.5 فیصد دوسرے عناصر کو خود سے بنا سکے اس کا مطلب یہ ہوا کہ سورج پہلی نسل کا ستارہ نہیں ہے بلکہ ایک ایسے علاقے میں پیدا ہوا ہے جہاں کبھی زیادہ ضخیم اور متشدد ستارے رہتے تھے۔


    کرسٹین کہکشاؤں کی حرکیات اور وہ ہمیں تاریک مادّے کے بارے میں کیا سکھا سکتی ہیں پر تحقیق کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی سند اگست ٢٠٠٥ء میں کارنیل یونیورسٹی سے حاصل کی اور وہ رٹگرز یونیورسٹی میں ٢٠٠٥ء سے ٢٠٠٨ء تک جانسکی مابعد ڈاکٹر فیلو رہی ہیں، اور اب وہ رائل ملٹری کالج آف کینیڈا اور کوئنز ز یونیورسٹی میں شعبے کی رکن ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: سورج کن عناصر سے مل کر بنا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top