جواب: کائنات میں موجود تمام ہیلیئم ہائیڈروجن کے جوہروں کے عمل گداخت کے نتیجے میں یا تو کائنات کے شروعات میں یا پھر ستاروں میں پیدا ہوئی ہے۔
ہیلیئم کا کیا ہوتا ہے؟ زیادہ تر ستارے جب اپنی ہائیڈروجن کا اہم حصّہ ہیلیئم میں تبدیل کر لیتے ہیں تو وہ ایک اندرونی تبدیلی سے گزرتے ہیں۔ اندرونی قلب منہدم ہو کر اتنا گرم ہو جاتا ہے کہ ہیلیئم کو دوسرے بڑے جوہروں میں گداخت کرے مثال کے طور پر تین ہیلیئم کے جوہروں کو کاربن میں ضم کر دیتا ہے۔ اسی وقت کچھ ہیلیئم اس کاربن کے ساتھ ضم ہو کر آکسیجن کو بناتی ہے۔ قلب کے باہر جس کو ہم باہری پرت کہتے ہیں وہاں پر بھی اتنی ہائیڈروجن موجود ہوتی ہے جو ہیلیئم میں گداخت ہو سکے۔ تاہم قلب بڑے جوہروں کی گداخت شروع ہے۔ اس طرح سے ایک عام ستارہ جس طرح کا ہمارا سورج ہے ، تبدیل ہوتے ہوئے سرخ دیو بن جاتا ہے۔
بنیادی طور پر یہ عمل سب کے لئے کھلا ہوا ہوتا ہے جس میں بڑے سے بڑا جوہر بنتا ہے۔ جیسے ہی قلب سے ہیلیئم ختم ہوتی ہے، ستارہ دوبارہ سے منہدم ہونا شروع ہوتا ہے اور پھر گرم ہو کر کاربن اور آکسیجن کو دوسرے بڑے جوہروں میں گداخت کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اگر ستارہ زیادہ ضخیم ہوتا ہے تو وہ یہ سلسلہ لوہے کو بنانے تک جاری رکھتا ہے۔ اس جگہ پر پہنچ کر گرم قلب مزید عمل گداخت کو جاری نہیں رکھ سکتی۔ ستارہ منہدم ہو کر غیر پائیدار ہوتا ہے اور دھماکے سے پھٹ کر سپرنووا اور نیوٹران ستارے کو بناتا ہے۔
ڈیوڈ نے طبیعیات میں ٢٠١١ء میں پی ایچ دی کی۔ وہ ماورائے شمسی سیاروں، بھورے بونوں اور نظریاتی علم تکوین کا مطالعہ کرتے ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں