Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 29 اپریل، 2016

    بوئنگ 747


    747 ہوائی جہاز 50,000 لوگوں پر مشتمل جماعت نے بنایا جس میں میکینک، انجنیئر اور معتمدین شامل تھے 


    آسمان کے شہنشاہ، 747 کا حجم اور فقط پیمانہ ہی افسانوی ہے



    1960ء میں، ہوا بازی کی کمپنیاں ایک بڑے مسئلے سے دوچار ہو گئی تھیں۔ ہوا بازی کی صنعت کاروبار، تفریح ​​اور تجارت کے میدانوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکی تھی اور طیاروں کی فراہمی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے زبردست جدوجہد کر رہی تھی۔ تاہم بوئنگ کے پاس اس کا حل موجود تھا، اس وقت تک کا بنایا جانے والا سب سے بڑا شہری جہاز، 747۔ 16 ماہ سے کم عرصے کے دوران ان مزدوروں کی جماعت نے اس کو بنایا تھا جو 'ناقابل یقین' کے نام سے جانے جاتے تھے، اس کو تین مختلف اقسام کی صورت میں بنایا گیا تھا - مسافر بردار، بار بردار اور اور مسافر/مال بردار – اس نے پہلی مرتبہ 1968ء میں اڑان بھری۔ 1970ء تک یہ عظیم الجثہ جیٹ دنیا کی فضائی ٹریفک میں بے عیب طریقے سے کھپ گیا تھا اور ناقدین کے منہ پر قفل لگا دی تھی۔ اپنے قیام کے آغاز کے بعد سے، 747 کئی طرح کے نمونوں میں پیش کیا گیا۔ 747-400 سب سے پہلے 1988ء میں اڑا اور اس سے قبل یہ مال بردار اور مسافر جہاز کے نمونے کا ایک مجموعہ تھا۔ یہ سب سے زیادہ بکنے والا نمونہ تھا۔ 2005ء میں کی جانے والی شماریات بتاتی ہیں کہ 747 کے 1,365 جہاز بین الاقوامی سطح پر 80 سے زائد مختلف قسم کے صارفین کو بیچے گئے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں 3 ارب 50 کروڑ مسافروں نے ہوائی سفر کیا۔ حالیہ برسوں میں نئے عظیم الجثہ جیٹ جیسا کہ ایئر بس نے 747 کو حجم میں مات دے دی ہے تاہم یہ آسمانوں کے لئے اب بھی ایک مثال ہے اور اس نے ثابت کیا کہ عظیم الجثہ ہوائی جہازوں کو بنانا ممکن تھا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: بوئنگ 747 Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top