Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 28 اپریل، 2016

    کس طرح سے ڈائی لائسز خون صاف کرتا ہے؟


    دیکھئے کہ کس طرح سے ڈائی لائسز کا حیرت انگیز عمل آپ کے جسم سے ضرر رساں مادّوں کو نکالتا ہے 

    ہمیں ڈائی لائسز (رق پاشی) پر اس وقت انحصار کرنا پڑتا ہے جب گردے آپ کے خون سے فاضل مادّے اور غیر ضروری پانی صاف کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ ڈائی لائسز (رق پاشی) ایک مصنوعی عمل ہے جو دوران خون سے مضر رساں مادّوں جیسا کہ اضافی نمک اور اضافی سیال کو مرتکز اجزاء اور نفوذ کے سائنسی اصول کی بنیاد پر چھانتا ہے ۔ ڈائی لائسز مشین یہ کام کر سکتی ہے کہ کس مادّے کو کتنے ارتکاز پر نکالنا ہے، جس سے نا صرف فاضل مادّوں کے اخراج کو بلکہ الیکٹرولائٹ (برق پاش) توازن جیسا کہ سوڈیم اور پوٹاشِيَم کو بھی قابو کیا جا سکتا ہے۔ ڈائی لائسز کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب گردوں کا قدرتی نظام ناکارہ ہو جاتا ہے۔ کیونکہ آپ ایک گردے پر زندہ رہ سکتے ہیں لہٰذا ڈائی لائسز اسی وقت ہوتا ہے جب دونوں متاثر ہوں۔ ڈائی لائسز کروانے کی عمومی وجوہات شدید ذیابیطس، دائمی فشار خون ہیں جبکہ شاذونادر یہ جنیاتی بیماری کی وجہ بھی کروانا پڑ جاتا ہے۔

    ڈائی لائسز مشینوں کی تاریخ دوسری جنگ عظیم تک جاتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی نے تیزی سے ترقی اس لئے کی کیونکہ اس نے ثابت کر دیا تھا کہ یہ انسانی جان بچا سکتی ہے اور اس کی اب دو قسمیں ہیں: ہیمو ڈائی لائسز جو خون کو صاف کرتی ہے اور پیریٹونیل ڈائی لائسز جو پیٹ میں سے سیال کو صاف کرتی ہے۔ اگرچہ اس کے استعمال سے زندگی کو بچایا جا سکتا ہے تاہم اس کے لئے اس کو ہفتے میں چار مرتبہ تک استعمال کیا جاتا ہے اور اس کا استعمال کوئی کم پیچیدہ نہیں ہے۔ لمبے عرصے کی صحت حاصل کرنے کے لئے گردے کی تبدیلی سب سے بہتر چناؤ ہوتا ہے تاہم گردے کو تبدیل کروانے والے مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے جتنی کہ گردے کے عطیات دینے والے ہوتے ہیں لہٰذا ڈائی لائسز پوری دنیا میں رہنے والے لوگوں کے لئے اب بھی ایک اہم ضرورت بنی ہوئی ہے۔


    ڈائی لائسز مشین کس طرح کام کرتی ہے


    جراثیم سے پاک نلکیاں رگ (تاکہ جسم سے خون نکال سکیں) سے اور مریض کے بازو کی ایک شریان (تاکہ صاف خون کو واپس کر سکیں) سے منسلک ہوتی ہیں۔ اس عمل میں ایک نیم نفوذ پذیر جھلی، ایک ننھے سوراخوں والی مہین چادر، استعمال ہوتی ہے جو اپنے آپ میں سے کچھ مخصوص حجم کے سالمات کو گزرنے کی اجازت دیتی ہے۔ جھلی کے ایک طرف خون لے جانے والے اجزاء اور فاضل مادّے ہوتے ہیں۔ دوسری طرف گردہ ہوتا ہے جس میں پیشاب کے ابتدائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ مسام بڑے ذرّات جیسا کہ خون کے سرخ خلیات کو خون کی گردش سے مفر ہونے سے روک کر رکھتے ہیں۔ یہ عمل مشین میں بالکل ایسے ہی دہرایا جاتا ہے۔ ایک طرف الگ کیا ہوا خون ہوتا ہے اور دوسری طرف محلول جو خون میں سے فاضل مادّوں کو نکالتا ہے۔ 





    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کس طرح سے ڈائی لائسز خون صاف کرتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top