Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 1 مئی، 2016

    سورج کی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟



    جواب: سورج کی روشنی اس کی سطح سے نکلنے کے بعد زمین تک پہنچنے کے لئے صرف ٨ منٹ لیتی ہے۔ نظام شمسی (ملکی وے میں نہیں جو ہماری کہکشاں ہے)میں موجود دوسرے سیاروں پر روشنی کے پہنچنے کی رفتار مختلف ہے ۔ یہ عطارد پر تین منٹ میں پہنچ جاتی ہے جبکہ پلوٹو پر اس کو پہنچنے میں 5.3 گھنٹے لگتے ہیں۔ اصولی طور پر تو خلاء میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو سورج کی روشنی کو لامتناہی دور تک جانے سے روکے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ سورج صرف ٤ ارب ٥٠ کروڑ برس کا ہے لہٰذا اس کی روشنی صرف ٤ ارب ٥٠ کروڑ نوری برس دور ابھی تک پہنچی ہوگی۔ تاہم روشنی کو اس سے آگے بڑھنے سے کوئی چیز نہیں روک سکی وہ وقت کے ساتھ ہمیشہ آگے بڑھتی رہے گی۔ سورج کا نصف قطر زمین سے ١٠٠ گنا زیادہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ گیارہ لاکھ بیس ہزار زمینیں سورج میں سما سکتی ہیں جبکہ ٩٣٠ مشتری۔



    سوال: اگر ہم تک سورج کی روشنی پہنچنے میں آٹھ منٹ لیتی ہے، تو اگر سورج اچانک ہی غائب ہو جائے تو کیا ہمیں ٨ منٹ تک پتا ہی نہیں چلے گا؟

    جواب: یہ بات درست ہے۔ سورج کے غائب ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے، تاہم اس سے نکلنے والے روشنی کے شعلے یا نجمی موسم ہم تک پہنچنے کے لئے آٹھ منٹ لیتے ہیں۔




    ڈیو فلکیات دان سے سوال کرو کے بانی ہیں۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کارنیل سے ٢٠٠١ء میں مکمل کی اور اب کیلی فورنیا میں واقع ہمبولڈٹ اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات اور طبیعیاتی سائنس میں معاون پروفیسر ہیں۔ وہ اپنا خود کا بھی فلکیات دان سے سوال کرو کا ورژن چلاتے ہیں۔ وہ ہمیں بھی کونیات کے عجیب و غریب سوالات کے جواب دینے میں مدد دیتے ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: سورج کی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top