کیا سورج گھومتا ہے؟ (درمیانہ درجہ)
جواب: حقیقت میں سورج گھومتا ہے۔ گلیلیو نے اس کا مشاہدہ آج سے ٤٠٠ برس پہلے کرلیا تھا جب اس نے شمسی دھبوں کو دیکھا تھا۔ جیسا کہ آپ اس محرک تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ شمسی دھبوں کی نظر آنے والی حرکت کو دیکھ کر سورج کے گھومنے کی رفتار کو ناپا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ معلوم ہوا ہے کہ سورج کی گردش سیاروں کی گردش سے کافی الگ ہے۔ ایک ٹھوس جسم جیسا کہ زمین ہے اس کے گھومنے کی شرح ایک جیسی ہو سکتی ہے۔ تاہم کیونکہ سورج گیس سے بنا ہے لہٰذا اس کے مختلف حصّے مختلف رفتار سے گھومتے ہیں۔ سورج اپنے استواء کے قریب ایک چکر زمین کے ٢٧ دنوں میں پورا کرتا ہے۔ تاہم قطبین کے قریب یہ زمین کے ٣١ دن میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ اس کو "تفریقی گردش" کہتے ہیں۔
کرس کائنات کی بڑی ساختوں کی تحقیق کہکشاؤں کی مخصوص سمتی رفتار کے ذریعہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٢٠٠٥ء میں کورنیل سے پی ایچ ڈی کی ہے اور اب وہ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں ریسرچ اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں