Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 8 مئی، 2016

    کیا سورج میں سے آواز نکلتی ہے؟


    میں ایک شوقین فلکیات دان ہوں۔ میں صوتیات اور موسیقی سے بھی شغف رکھتا ہوں۔ میرا سوال ہے کہ کیا سورج سے آواز نکلتی ہے؟ کیا ایسی صوتی موجیں گومڑ پیدا کرتی ہیں جس سے سیارے سورج سے فاصلے پر رہتے ہیں؟ (ابتدائی درجہ)



    بلاشبہ کچھ صوتی امواج سورج کے اندرون سے نکلتی ہیں۔ سورج کی بناوٹ کی وجہ سے (جو بنیادی طور پر ایک بڑی گیس کی گیند ہے)، صوتی امواج اس میں آسانی کے ساتھ پھیل سکتی ہیں۔ اس طرح کی امواج کے مطالعہ کو آفتابی لرزہ شناسی کہا جاتا ہے۔ سورج کی سطح پر ہونے والی تھرتھراہٹ کو دیکھ کر فلکیات دان کوشش کرتے ہیں کہ اس کے اندر موجود موجوں کے نمونوں کا معلوم کر لیں جو ان کو سورج کی اندرونی ساخت کے متعلق کافی کچھ بتاتی ہے (اسی چیز کا اطلاق دوسرے ستاروں پر بھی ہوتا ہے)۔



    بہرصورت اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی قسم کی آوازیں سورج میں سے نکل رہی ہیں! روشنی کی موجوں کے برعکس ، صوتی امواج خلاء میں سفر نہیں کر سکتیں، ان کو سفر کرنے کے لئے کوئی ذریعہ درکار ہوتا ہے۔ اور کیونکہ خلاء کافی حد تک خالی ہے لہٰذا صوتی امواج اس میں سے نہیں گزر سکتیں۔ 



    ایمیلی ریڈیائی نقشوں سے کہکشاؤں کے اشاروں کے سراغ لگانے کے طریقہ پر کام کر رہی ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا سورج میں سے آواز نکلتی ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top