جواب: جیسا کہ یہ دلچسپ ویب سائٹ بیان کرتی ہے کہ وہ پہلا شخص جس نے یہ خیال پیش کیا کہ ستارے اور سورج ایک ہی چیز ہیں بس ان میں فاصلوں کا فرق ہے وہ اناکزا غورس تھا۔ اس نے یہ خیال ٤٥٠ قبل مسیح میں پیش کیا تھا ۔ بعد میں ارسطر خوس نے ٢٢٠ قبل مسیح کے قریب اسی طرح سے سوچا۔ ١٦٠٠ء میں جرڈا نو برونو جس کو جلا دیا گیا تھا نے خیال پیش کیا کہ سورج دوسرے ستاروں میں سے ایک ستارہ ہے ۔ تاہم ۱۸۰۰ء کے وسط تک گلیلیو، کیپلر، ہائیگنز ، نیوٹن اور فریڈرک بیسل کے کام سے بالآخر یہ بات ثابت ہو گئی تھی ۔ دوسرے ستاروں کا فاصلہ ناپ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ جب آپ فاصلے کو سامنے رکھتے ہیں تو پتا لگتا ہے کہ ستارے اتنے ہی روشن ہیں جتنا کہ سورج۔ کیمیائی بناوٹ اور سطح کا درجہ حرارت بھی معلوم ہو سکتا ہے اور یہ اس ثبوت کی مزید تصدیق کرتا ہے۔
کیتھی نے اپنی سند کارنیل سے مئی ٢٠٠٣ء میں حاصل کی انہوں نے مئی ٢٠٠٥ء میں ماسٹرز کیا۔ انہوں نے مشتری پر ہواؤں کے نمونوں پر کارنیل میں رہتے ہوئے تحقیق کی۔ اب وہ آٹھویں جماعت کی سائنس کی معلمہ نیٹک ، ایم اے میں ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں