حقیقی زندگی کے روبوٹ نما سپاہی کا ہیڈسیٹ
گولڈن آئی (سنہری آنکھ) نامی ایک ایسا ہیڈ سیٹ ہے جس کو پہن کر کوئی بھی پولیس افسر مافوق الفطرت صلاحیتیں حاصل کرسکے گا۔ لیکن ذرا رکھئے مافوق الفطرت صلاحیت کا لفظ سن کر کوئی الف لیلائی جادوگری کا تصور مت کیجئے گا۔ یہ سارا تو سائنس اور ٹیکنالوجی کا کھیل ہے۔ جی ہاں وہی سائنس جس کے سیکھنے اور سمجھنے سے ہماری اکثریت دور بھاگتی ہے تاہم ٹیکنالوجی کا اچھا برا استعمال کرنا ہم خوب کرنا جانتے ہیں۔ جی تو ہم آپ کو بتا رہے تھے کہ سنہری آنکھ نامی ہیڈ سیٹ پہننے والے پولیس افسران کو برق رفتاری اور آسانی سے اہم اطلاعات بر وقت فراہم کرے گی، اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو آواز اور سر کی حرکت سے چلایا جا سکے گا جس سے افسران کے ہاتھ دوسرے کام کرنے کے لئے آزاد ہوں گے۔ آس پاس لگے ہوئے دوسرے قریبی سی سی ٹی وی اور دیگر ہیڈ سیٹ سے براہ راست حاصل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے یہ رئیل ٹائم (اسی وقت) میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مفید اور اہم معلومات فراہم کرے گی۔
پولیس کے اس ساتھی اطلاقیہ میں چہرہ کو شناخت کرنے والا سافٹ ویئر بھی موجود ہے۔ اس کی مدد سے پولیس کے اندراج میں پہلے سے موجود مجرموں کو شناخت کیا جا سکتا ہے، یہ عمارتوں کے نقشے اور جگہوں کے جی پی ایس محدد بھی حاصل کر سکتا ہے۔ سب سے زیادہ متاثر کن صلاحیت سرخ زیریں اشعاع کا استعمال کرتے ہوئے دیواروں کے آر پار دیکھنے کی ٹیکنالوجی کی ہے، جب اس کو حرارتی بصارت کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے گا تو یہ چھپے ہوئے ملزموں کی تلاش کے لئے بہترین ہو گی۔
سنہری آنکھ کا 14 میگا پکسل کا ایک کیمرا جمودی طور پر مستحکم ہے جس سے ایک دوڑتا ہوا پولیس افسر کسی بھی واقع کی واضح ویڈیو بنا سکتا ہے۔ سنہری آنکھ کے تھوڑے سے الگ نسخے آتش کش (آگ بجھانے والے) اور معاون کارکنوں کے لئے بھی بنائے گئے ہیں۔
غیر مہلک ڈیزلر لیزر
ڈیزلر مجرموں کوعارضی طور پر اندھا کرنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کر سکتی ہے : یہ ان کو بھاگتے ہوئے روک سکتی ہے۔ ریاست ہائے متحدہ کی وطن کی حفاظت کے شعبے کے لئے انٹیلیجنٹ آپٹیکل سسٹمز انک کا بنایا ہوا یہ فشار نور ہدف کی آنکھ کے فاصلے کی پیمائش کچھ مختلف حساب کتاب لگا کر کرتا ہے لہٰذا یہ روشنی کی ضربوں کی طاقت کو موافق کر کے پھینکتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنا سکے کہ ملزم کی آنکھ کو ہمیشہ کے لئے نقصان نہ پہنچ جائے۔ یہ انتہائی روشن روشنی ڈائیوڈز (ایل ای ڈی) کو خارج کرتی ہیں اور کسی بھی شخص کو دو طرح سے بے بس کر دیتی ہیں۔ چمک عارضی اندھا پن پیدا کرتی ہے بعینہ جیسے کہ کوئی بھی تیز روشنی کرتی ہے، تاہم اصل اختراع نفسی طبیعی اثر میں چھپا ہے جو چکرا دینے سے لے کر متلی کی کفیت تک کو پیدا کرتی ہے اور یہ کچھ منٹوں تک باقی رہتی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں