Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 7 مئی، 2016

    انسانی جوڑ اور ہڈیوں کا ٹوٹنا

    ہمارے جسم میں موجود مختلف اقسام کے جوڑوں کی وضاحت



    ہڈیوں کا ٹوٹنا 


    ہڈی چاہے کہ پوری ٹوٹی ہو یا صرف شکستہ ہوئی ہو، دونوں صورتوں میں صحیح طرح سے زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے۔ 

    اگر آپ کی ہڈی میں صرف دراڑ پڑ گئی ہے تو آپ کو اس کو سیدھا رکھنا ہے اور اس پر سے دباؤ ہٹانا ہے تاوقتیکہ یہ ٹھیک نہ ہو جائے۔ تاہم اگر آپ نے ہڈی کو ایک سے زیادہ حصّوں میں توڑ ڈالا ہے تو پھر آپ کو اس کو ٹھیک کرنے کے لئے یا تو دھاتی کیلوں کی ضرورت ہو گی جو ہڈیوں میں گھس کر اس کو سیدھا کر سکیں یا پھر پلیٹس کی ضرورت ہو گی جو ٹوٹی ہوئی جگہ کو ڈھانک کر اس کو صحیح طرح سے ٹھیک ہونے کے لئے چھوڑ دے۔ اس جگہ جہاں پر ہڈی میں دراڑ پڑی ہے یا ہڈی ٹوٹی ہے وہاں نئے خلیات اور ننھی خون کی نسوں کو پیدا کر کے اور ان کے ساتھ دوبارہ مل کر ہڈیاں ٹھیک ہوتی ہیں۔ زیادہ تر ہڈی کے ٹوٹنے اور دراڑ پڑنے کے لئے ہڈی کے ارد گرد بیرونی جسم میں ایک چیز لگا دی جاتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہڈی پر سے دباؤ ہٹ جائے اور مزید خرابی پیدا نہ ہو اور ٹوٹا ہوا حصّہ صحتیاب ہو جائے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: انسانی جوڑ اور ہڈیوں کا ٹوٹنا Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top