Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 22 مئی، 2016

    لگرانج پوائنٹس اور انکا استعمال

    جانئے کہ کس طرح سے لگرانجین پوائنٹس کائناتی توازن کو برقرار رکھنے کے قابل بناتے ہیں 


    زمین اور سورج جیسے اجسام جو ثقلی طور پر بندھے ہوتے ہیں ان کے درمیان پانچ ثقلی طور پر پائیدار علاقے موجود ہوتے ہیں۔ ان علاقوں میں ان دونوں جسم کی ثقلی قوت ایک دوسرے کو زائل کر دیتی ہے اور کوئی بھی چیز جو ان علاقوں میں موجود ہو گی جن کو لگرانجین پوائنٹس (یا سادہ طور پر لگرانج پوانٹ) کہتے ہیں، وہ ساکن رہے گی۔ 

    لگرانجین پوائنٹس دلچسپ ہوتے ہیں اور اتفاق کی بات ہے کہ یہ خلائی کھوج کے لئے ناقابل تصور طور پر مفید ہوتے ہیں۔ اس بات کو سمجھنے کے لئے کہ یہ کہاں واقع ہوتے ہیں چلیں زمین اور سورج کے نظام کا تجزیہ کریں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ زمین سورج کے گرد ایک مستحکم مدار میں ہے۔ ہمارا سیارہ اور ستارہ ایک دوسرے کو کھینچ رہے ہیں۔ جب آپ زمین سے دور سفر کرنا چاہیں گے تو سیارے کی ثقل آپ کو واپس کھینچ لے گی۔ اسی وقت بہرحال سورج کی ثقل آپ کو نظام شمسی کے اندرون کی طرف کھینچے گی۔ زمین سے دور سورج کی سمت میں سفر کرنے سے آپ سورج میں گر سکتے ہیں۔ 

    اس کے برعکس اگر آپ زمین سے تھوڑے فاصلے پر اس رفتار سے سفر کریں جو سیارے کی ثقل سے فرار کے لئے کافی نہ ہو تو آپ واپس کھینچ لئے جائیں گے۔ 

    بہرحال زمین اور سورج کے نظام کے گرد بلکہ اس طرح کے کسی بھی نظام میں جیسا کہ زہرہ اور سورج میں کچھ ایسے نقاط موجود ہوتے ہیں جہاں ہر جسم کی ثقل لامحالہ طور پر 'زائل' ہو جائے گی۔ تصویر میں آپ ان علاقوں کو دیکھنے کے قابل ہوں گے جہاں یہ نقاط واقع ہوتے ہیں۔ 

    لگرانجین پوائنٹس کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی بھی جسم ان میں رکھا جائے تو وہ ساکن رہے گا، اگر وہ پہلے سے ہی حرکت میں نہ ہو تاوقتیکہ وہ کسی اور چیز پر ردعمل نہ ظاہر کرے۔ یہی بات لگرانجین نقاط کو کئی خلائی جہازوں کے لئے پڑاؤ ڈالنے کی اہم جگہ بن جاتی ہے۔ 


    ثقلی طور پربے اثر خلاء 

    پچھلے چند عشروں کے دوران کئی خلائی جہازوں نے زمین اور سورج کے نظام کے لگرانجین پوائنٹس بطور خاص ایل 1اور ایل 2 کا استعمال کئی وجوہات کی بنا پر کیا ہے ۔ 

    ایل 1 زمین اور سورج کے درمیان پائیداری والا ایک علاقہ ہے۔ سورج کا مشاہدہ کرنے والی دوربینوں کے لئے یہ اہم جگہ ہے کیونکہ یہاں سے زمینی مداخلت کے بغیر پورے برس سورج کا مکمل نظارہ حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید براں ان کو اس مقام پر رہنے کے لئے زیادہ ایندھن بھی نہیں پھونکنا پڑتا ہے۔ 

    ایل 2 زمین کے سامنے خلائی رصدگاہوں کے لئے اچھی جگہ ہے کیونکہ وہ وہاں سے کائنات کا نظارہ زمین کی کسی بھی رکاوٹ کے بغیر کر سکتی ہے۔ اس کو مستقبل کے خلائی اسٹیشن کے لئے بھی کہا جاتا ہے جس کو نظام شمسی میں مزید آگے جانے والے انسان بردار خلائی جہاز کے لئے 'رکنے کی جگہ' کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

    اسی دوران لگرانجین نقاط ایل 4 اور ایل 5 کئی سیارچوں کی مہمان نوازی کے لئے مشہور ہیں اور ان کو مستقبل کے سیارچوں پر سفر کرنے والے خلائی جہاز کو منزل مقصود پر پہنچانے کے لئے مددگار کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ 
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: لگرانج پوائنٹس اور انکا استعمال Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top