نیوٹن کے حرکت کے قوانین وضاحت کرتے ہیں کہ کس طرح سے چیزیں حرکت اور ایک دوسرے سے تعامل کرتی ہیں۔ پہلا قانون بنیادی طور پر جمود کی وضاحت کرتا ہے، اجسام کا وہ لگاؤ جو ان کی حرکت میں ہونے والی تبدیلی کے خلاف مزاحم ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گیند فرش پر اس وقت تک نہیں لڑکتی جب تک آپ اس کو لات رسید نہ کریں اور آیا کیوں خلائی جہاز نظام شمسی میں اپنا ایندھن ختم کرنے کے بعد بھی تیرتا رہتا ہے۔ دوسرا قانون وضاحت کرتا ہے کہ کس طرح سے قوت کسی چیز کو حرکت دینے کے لئے درکار ہوتی ہے اور اس کی نسبت جسم کی کمیت سے ہوتی ہے اور یہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیوں بائیک کو کار کے مقابلے میں تیزی سے دھکا دے سکتے ہیں۔ تیسرا اور آخری قانون بتاتا ہے کہ اس وقت کیا ہوتا ہے جب دو اجسام ایک دوسرے سے متعامل ہوتے ہیں۔ جب آپ اپنے پیروں کو زمین پر رکھتے کر زور دیتے ہیں توجواب میں فرش بھی آپ کو دھکیلتا ہے۔
بدھ، 11 مئی، 2016
- بلاگر میں تبصرے
- فیس بک پر تبصرے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں