Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 30 مئی، 2016

    خود سے توازن قائم رکھنے والی بائیک

    جائروزاسکوپ بائیک (گردش نما بائیک)

    خود توازن میں رہنے والی سائیکل کے ساتھ کبھی آپ کو اپنے گھٹنوں کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا
    جائروبائیک کی سرمایہ کاری کک اسٹارٹر جیسی کراوڈ فنڈنگ سائٹ سے کی گئی جو اس سائٹ پر ہونے والی کسی بھی بچوں کی مصنوعات کے لئے سب سے زیادہ سرمایہ حاصل کرنے والی مصنوع ہے۔ 

    گردش نما اثر(gyroscopic effect) وہ قوت ہے جو کسی جسم کو اس وقت تک گھماتی ہے جب تک کوئی چیز اسے روکتی نہیں۔ بنیادی طور پر یہ نیوٹن کے حرکت کے پہلے قانون کا استعمال کرتا ہے جو کہتا ہے کہ ایک جسم اس وقت تک حرکت میں رہے گا تاوقتیکہ دوسری قوت اس کو تبدیل نہ کر دے۔ جس طرح سے قوت ثقل اجسام کو زیادہ ضخیم جسم کی طرف کھینچتی ہے، گردش نما اثر قرص کو اس کے اصل مقام پر کھینچتا ہے چاہئے اس پر کوئی قوت لگائی بھی گئی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جب آپ گھومتے ہوئے لٹو کو دباتے ہیں تو وہ اطراف میں حرکت کرتے ہوئے گھومنا جاری رکھتا ہے۔ 

    جائرو بائیک نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال بچوں کو سواری سکھانے کے عمل میں انقلاپ کو برپا کرنے کے لئے کیا ہے ۔ 

    سی ای او' راب بوڈیل' بتاتے ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتی ہے : "جب بائیک 14 سے 20 کلومیٹر (8.7 تا 12.4 میل) فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچتی ہے تو وہ زیادہ متوازن ہو جاتی ہے کیونکہ اس رفتار پر پہیے قدرتی طور پر گردش نما ہو جاتے ہیں، " وہ کہتے ہیں۔ "ایک جائرو بائیک میں، بائیک کے سامنے کے پہیہ میں ایک اڑن پہیہ ہوتا ہے جس کا زیادہ تر وزن اس کے باہری کگر میں ہوتا ہے جو بائیک کے پہیے کی حرکت کی نقل کرتا ہے۔ سامنے کے پہیے کے اندر اس اڑن پہیےکو رکھ کر اور بہت تیزی سے گھما کر بائیک جلد ہی 14 سے 20 کلومیٹر (8.7 تا 12.4 میل) فی گھنٹہ رفتار تک کا سفر کرنا شروع کر دیتی ہے جس سے تیز رفتار استحکام ہلکی رفتار پر مل جاتا ہے۔ "

    سکھانے کے لئے یہ بہت مدد گار ہے کیونکہ بچے کی جبلت پیڈل کو آہستہ مارنے کی ہوتی ہے۔ "ان کے والدین انہیں بتاتے ہیں کہ تیز چلاؤ کیونکہ بائیک کو پائیداری کے لئے رفتار کی ضرورت ہوتی ہے تاہم جائرو بائیک کو اس کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، " بوڈیل اضافہ کرتے ہیں۔ "آپ بچے کی جبلت کے ساتھ چل سکتے ہیں کیونکہ بائیک پائیداری فراہم کرتی ہے۔ " جائرو بائیک 2015ء میں خریداری کے لئے دستیاب ہو گی، لہٰذا اس وقت تک آپ کو نیپیڈ اور جمے ہوئے ہاتھ کی ضرورت ہو گی۔ 


    5 چیزیں جو گردش نما کی جدت طرازی استعمال کرتی ہے 

    گھومتا لٹو 

    جب آپ لٹو کو گھماتے ہیں تو وہ بیتابی سے گھومنے پر مصر رہتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ اس کو دھکا دیں گے تو وہ لڑکھڑائے گا نہیں بلکہ اپنی گھماؤ کی حرکت کو خود کو درست رکھنے کے لئے استعمال کرے گا۔ یہ اسی وقت گرتا ہے جب آہستہ ہوتا اور اس قوت کو کھوتا ہے جو اس کو سیدھا رکھے ہوئے ہوتی ہے۔ 

    کمپاس 

    جب آپ گردش نما کو آزادی کے ساتھ حرکت کرنے دیتے ہیں تو وہ ایک ہی سمت میں جانا جاری رکھتا ہے، لہٰذا اگر آپ گردش نما کو شمال کی طرح گھمائیں گے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ آپ آلے کو کس طرح موڑ رہے ہیں وہ شمال کی طرف ہی سمت کو برقرار رکھے گا۔ 

    آئس اسکیٹر 

    اگر ایک آئس اسکیٹر آہستہ گھومنے کی کوشش کرے گا تو وہ گر یا لڑکھڑا جائے گا۔ اگر وہ اپنے آپ کو تیزی سے گھمائے گا تو وہ گردش نما اثر کی وجہ سے سیدھا کھڑا رہ سکے گا۔ اگر اس کا جسم مرکز سے ہٹ کر ہو گا تب بھی وہ گھوم رہا ہو گا تاہم اس کی حرکت ایک بے قابو لٹو کی طرح ہو گی۔ 

    فرسبی 

    ایک فرسبی بنیادی طور پر ایک چپٹی گھومتا ہوا لٹو ہوتی ہے۔ کلائی کا جھٹکا اس کو گھومنے کے لئے ابتدائی قوت دیتا اور چپٹی خط حرکت پررکھتا ہے جبکہ اگر آپ اس کو کلائی کے جھٹکے کے بغیر پھینکیں گے تو وہ ہوا میں قائم رہنے کے لئے تیزی سے نہیں گھومے گی۔ 

    ہوائی جہاز 

    افقی طور پر گردش نما کو گھما کر پائلٹ جان سکتا ہے کہ وہ کس درجے پر جھکے ہوئے ہیں۔ اگر وہ اپنا رخ اوپر کریں گے تو آلہ تو حرکت کرے گا تاہم گردش نما نہیں لہٰذا پائلٹ کو معلوم ہو جائے گا کہ جہاز اوپر کی طرف جا رہا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: خود سے توازن قائم رکھنے والی بائیک Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top