چند چیزوں کی مدد سے کیسے آپ اپنا برقی مقناطیس بنا سکتے ہیں
انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے
1 ۔ تار کو چھیل دیں
احتیاط سے اپنے آپ کو یا تار کو مت کاٹ لیجئے گا۔۔۔ 2.5 سینٹی میٹر (1 انچ) پلاسٹک کا غلاف تار کے دونوں سروں چھیل کر اتار دیں۔
2 ۔کیل کو تار پر لپیٹ دیں
کیل کے گرد تار کو اس طرح لپیٹ دیں کہ ہر سرے پر لگ بھگ 20 سینٹی میٹر (8 انچ) کا تار لپٹا ہوا ہو۔
3۔تار کو جوڑ دیں
تار کے ایک سرے کو بیٹری کے مثبت اور ایک کو منفی کونے سے برقی ٹیپ کی مدد سے حفاظت کے ساتھ جوڑ دیں۔
4۔ اپنا مقناطیس بنائیں
مبارک ہو، آپ نے اب ایک برقی مقناطیس بنا لیا ہے! اپنی مقناطیسی چیزوں کو اٹھانے کے لئے اس کی جانچ کریں۔
درکار چیزیں
ڈی بیٹری
لوہے کی کیل
پتلی ملفوف تانبے کی تار
مقناطیسی اجسام جیسا کہ پیپر کلپ
درکار وقت: 15 منٹ
اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے؟
کس طرح سے ایک برقی مقناطیس بنایا جاتا ہے اور وہ کن چیزوں کو اٹھانے کے قابل ہوتا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں