کس طرح سے ایک دائرہ بغیر متحرک حصّوں کے ہوا کو پیدا کر سکتا ہے ؟
ظاہری صورت پر مت جائیے ایک بغیر پنکھڑی کے نظر آنے والے پنکھے میں اصل میں ایک مخفی پنکھا اس کی جسم کے اہم حصّے کے اندر موجود ہوتا ہے۔ تاہم جس طرح سے یہ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے پیدا کرتا ہے وہ عام روایتی پنکھوں سے کافی الگ ہے۔ ایک روایتی پنکھے کی پنکھڑی ہوا کو آپ کی طرف بھیجتے ہوئے اس کو کاٹتی ہے جس سے کافی تلاطم اور شور پیدا ہوتا ہے۔ ایک پنکھڑی کے بغیر پنکھا کافی ملائم، متواتر ہوا کے جھونکے دیتا ہے جو بہت ہی حلم اور خاموشی سے آپ کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔
ہوا کے بہاؤ کے علاوہ بھی بغیر پنکھ کے پنکھے کے کافی زیادہ دوسرے فوائد ہیں۔ وہ ایئر کنڈیشن یونٹس یا روایتی پنکھوں کے مقابلے میں کافی اچھی کارکردگی کے حامل اور آسانی سے صاف ہونے والے ہوتے ہیں۔ ان میں بیرونی گھومنے والی پنکھ بھی نہیں ہوتے جو اکثر و بیشتر بچوں کو زخمی کر دیتے ہیں۔
2 comments:
کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
http://www.symbios.pk/10-bladeless-table-fan
ایک تبصرہ شائع کریں