بیج سے لے کر جنگل کے دیوہیکل باشندہ بننے تک، جائیے کہ کس طرح سے درخت نشوونما حاصل کرتے ہیں اور آیا کیوں آپ ان کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔
جب جنگل کی زمین پر پڑے ہوئے ایک ننھے سے بلوط کے پھل کو آپ دیکھتے ہیں تو یہ تصور کرنا محال ہوتا ہے کہ اس چھوٹے سے بیج میں کس قدر مخفی صلاحیت چھپی ہوئی ہوتی ہے۔ اگر یہ بیج پھوٹ پڑے تو 50 برس کے بعد یہ ایک اونچے درخت میں تبدیل ہو چکا ہو گا اور کئی انسانی نسلوں تک باقی رہنے کی قابلیت حاصل کر چکا ہو گا۔
اور یہ کہ یہ تو صرف ایک چھوٹے سے بلوط کے بیج کی بات ہے۔ سائنس دانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ ہمارے سیارے پر لگ بھگ 100,000 انواع کے 3 کھرب کے قریب درخت موجود ہیں۔ ان میں سے ہر ایک درخت ہماری آب و ہوا کو ٹھیک کرنے میں اپنا حصّہ ڈالتا ہے اور نہ صرف وہ ہوا پیدا کرتا ہے جس میں ہم سانس لیتے ہیں بلکہ دوسری کافی زیادہ ذمہ داریاں بھی نبھاتا ہے جس کو جان کر آپ حیران ہوں گے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں