دیکھتے ہیں کہ کس طرح سے دعوت ضیافت کا اہم مزیدار حصّہ آپ کو مائع کی حرکیات کے بارے میں کیا سکھاتا ہے
دعوتوں میں مزیدار ضیافت سے تواضع کرنے کے علاوہ چاکلیٹ فاؤنٹین غیر نیوٹنی مائع کی سائنس کو سمجھنے کے لئے بھی مفید ہیں - غیر نیوٹنی مائع وہ مائع ہوتے ہیں جن کی لزوجیت تغیر پذیر ہوتی ہے اور جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ان پر کتنی قوت - حرکت - لگائی جاتی ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن میں ریاضی کے طلباء نے اس موضوع پر ایک تحقیق کی جس میں انہوں نے مزیدار پگھلی ہوئی چاکلیٹ کے بہاؤ کا مختلف طریقوں سے مشین کے مختلف مراحل سے گزرنے کے دوران تجزیہ کیا۔
پہلے ایک پمپ دباؤ کو پیدا کرتا ہے تاکہ چاکلیٹ کو اوپر مرکزی پائپ میں پھینک سکے پھر وہ اس کو مہین کرتا ہے تاکہ وہ گنبد نما چیز سے باہر بہہ سکے۔ بہرحال سب سے زیادہ دلچسپ حصّہ اس چیز سے متعلق ہے کہ اس کے بعد کس طرح سے چاکلیٹ چلمن کی طرح آبشار کی صورت نیچے گرتی ہے۔ بجائے براہ راست نیچے پیالے میں گرنے کے چاکلیٹ فاؤنٹین کے وسط میں کھنچتی ہے۔ یہ بعینہ ایسا ہی ہے کہ جیسے نیوٹنی سیال پانی کے ساتھ پانی کی گھنٹی میں کرتا ہے، جس سے طلباء نے نتیجہ اخذ کیا کہ سطحی دباؤ کی وجہ سے ترچھا بہاؤ پیدا ہوتا ہے قلم کے اوپر ایک سکہ رکھ کر اس کو نلکے کے نیچے عمودی رکھ کر آپ اپنی خود کی پانی کی گھنٹی بنا سکتے ہیں جس میں پانی گھنٹی کی صورت میں قلم کے گرد بہنے لگے گا ۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں