بصری محققین کے مطابق، اگرچہ ہم اپنے آپ کو یہ کہہ کر بیوقوف بنا سکتے ہیں کہ ہم بلند پہاڑ پر کھڑے ہو کر زمین کے خم کو دیکھ رہے ہیں، تاہم اصل میں یہ دلپسند سوچ ہے۔ آپ اس کا سراغ 10,600 میٹر (35,000 ہزار فٹ ) پر اڑتے ہوئے جہاز سے لگا سکتے ہیں، تاہم اس کے لئے آپ کو کافی وسیع دیکھنے کا میدان (یعنی 60 درجے ) اور عملی طور پر بادلوں سے پاک افق کا منظر نامہ درکار ہو گا۔ حقیقت یہ ہے کہ بادل، پہاڑیاں اور پہاڑوں کا مطلب یہ ہے کہ ہم شاذونادر ہی بے عیب قسم کا چپٹا افق دیکھنے کے قابل ہوں گے جہاں خم سب سے زیادہ واضح ہو۔
بہرحال، آپ ساحل کی سطح پر کھڑے ہو کر زمین کے خم کا سراغ دوربین سے لگا سکتے ہیں - بس صرف افق پر دور دراز پانی کا جہاز دیکھیں اور آپ دیکھیں گے کہ ان کا بیج کا حصّہ بادبانوں کے ستونوں اور بالائی تعمیر سے پہلے غائب ہونا شروع ہو گا۔ قدیم یونانی سائنس دانوں نے اس کو دوربین کی مدد کے بغیر ہی دیکھ لیا تھا، اور اس کا استعمال کرتے ہوئے نتیجہ نکالا کہ زمین گول ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں