آپ میں سے اکثر نے فلموں میں دیکھا ہوگا کہ ہیرو ولن کا پیچھا کررہا ہے ولن گاڑی میں فرار ہورہا ہے ہیرو بے بسی سے اس کو جاتا دیکھ رہا ہوتا ہے یکایک ہیرو کو خیال آتا ہے اور وہ پستول سے گاڑی کی ٹنکی کا نشانہ لیتا ہے اور فائر کردیتا ہے۔ اس کے بعد گاڑی ایک دھماکے سے پھٹتی ہے اور اکثر ولن کا قصہ تمام ہوجاتا ہے۔
کیا واقعی سائنسی طور پر ایسا دکھانا ٹھیک ہے؟
بنیادی طور پر یہ ایک فلمی داستان سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ دھماکے کے لئے تین چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے : موزوں تناسب سے ایندھن میں ملی ہوئی آکسیجن، اور ایک حرارتی ذریعہ۔ ایک پٹرول کی ٹنکی میں، تاوقتیکہ کہ بالکل خالی نہ ہو، دھماکہ خیز آمیزے کے لئے اتنی ہوا نہیں ہوتی اور گولی دھات سے ٹکرانے سے ہمیشہ چنگاری پیدا نہیں کرتی۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں