Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 28 جون، 2016

    کس ثقافت میں چائے پینے کا رواج شروع ہوا؟





    کہانی کے مطابق، چینی شہنشاہ شینونگ نے 2737 قبل مسیح میں پہلا چائے کا مگ پیا۔ مبینہ طور پر جب شہنشاہ اپنے باغ میں بیٹھا ہوا تھا، تو اس پانی میں جو وہ پینے کے لئے ابال رہا تھا سدا بہار جھاڑی کی کچھ پتیاں گر گئیں۔ شینونگ کو پانی پینے سے مزہ آ گیا، اور یوں چائے کی پیدائش ہوئی۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ درج بالا منظرنامہ حقیقت میں واقعہ ہوا تھا، تاہم ثبوت عندیہ دیتے ہیں کہ چائے کی ابتداء چین کے یوننان صوبے میں 1,000 قبل مسیح سے پہلے ہوئی۔ تاریخی حوالہ جات اشارہ دیتے ہیں کہ یہ اصل میں طبی مشروب سمجھی جاتی تھی۔ صرف تانگ سلطنت کے آغاز کے دوران (جس کی ابتداء 618 قبل مسیح میں ہوئی)، یہ ایک مزیدار ضیافت کے طور پر سمجھی جانے لگی۔ ولندیزی تاجروں نے چائے کو یورپ میں 1606ء میں متعارف کروایا اور اس نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ برطانیہ میں یہ 1662ء کے بعد اس وقت مشہور ہوئی، جب بادشاہ چارلس دوم نے پرتگال کی شہزادی برانگنزا کی کیتھرین سے شادی کی اور چائے کا پرجوش پرستار بنا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کس ثقافت میں چائے پینے کا رواج شروع ہوا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top