Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 29 جون، 2016

    کیا دور حاضر کے برقی آلات کے لئے شمسی شعلہ تباہی پیدا کر سکتا ہے ؟


    بالکل۔ جب شمسی شعلے سے کورونل ماس ایجیکشن (سی ایم ای) زمین پر پہنچتا ہے، تو بے ترتیب مقناطیسی میدان برقی رو کو کسی بھی طویل موصل میں مائل کرتے ہیں۔ تیل و گیس کی پائپ لائنوں میں یہ چنگاری بننے کا سبب بن سکتا ہے جو ٹرمنل پر آگ اور دھماکے کا موجب بن سکتی ہیں اور بجلی کی تاروں میں اضافہ ٹرانسفارمرز کو اوورلوڈ کر سکتا ہے۔ 1989ء ایک طاقت ور شعلے نے کیوبک، کینیڈا میں 60 لاکھ لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا تھا۔ اب تک کا سب سے زیادہ بڑے مندرج شعلے نے 1859ء میں ٹیلی گراف آپریٹر کو ٹیلی گراف کی تاروں سے برقی جھٹکا مارا تھا۔ اگر ویسا ہی شعلہ آج بھڑکتا ہے - تو ہمارے کہیں زیادہ حساس آلات کے ساتھ - نقصان کئی ارب ہا تک جا پہنچ سکتا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا دور حاضر کے برقی آلات کے لئے شمسی شعلہ تباہی پیدا کر سکتا ہے ؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top