Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 1 جون، 2016

    صرف ایک سوئی سے کمپاس بنائیں




    انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے 

    کمپاس بنانے کے لئے درکار اشیاء


    √سوئی

    √مقناطیس

    √پتہ 

    √پانی کا پیالہ 

    درکار وقت:10 منٹ




    اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے 

    کس طرح سے ایک جسم کو مقناطیسی بنا کر آپ اپنا راستہ تلاش کر سکتے ہیں 




    1۔ اپنی سوئی کو مقناطیسی بنائیں 

    سوئی کو مقناطیس کے ساتھ 50 مرتبہ ایک ہی سمت میں رگڑیں۔ اس سرے پر نشان لگا لیں جو آپ نے رگڑا ہے تاکہ آپ کو شناخت کرنے میں آسانی ہو۔ 

    2۔ اپنا کمپاس بنائیں 

    مقناطیسی اجسام عموماً شمال کی طرف رخ کرتے ہیں۔ پانی میں پتے اور کیل کو رکھ دیں تاکہ وہ خود سے گھوم کر سمت کو تلاش کر سکے۔ 

    3۔کمپاس بنانے کے پیچھے کی سائنس

    سوئی کو مقناطیس سے رگڑنے کی وجہ سے اس کے جوہر ترتیب میں آ جاتے ہیں۔ یہ شمال کی طرف رخ اس لئے کرتے ہیں کیونکہ یہ زمین کے مقناطیسی میدان کے خطوط کی سمت ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: صرف ایک سوئی سے کمپاس بنائیں Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top