Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 30 جون، 2016

    بنیادی سائنس سیکھنے کے گھر بیٹھے تجربات

    20 ایسے تجربات جو آپ گھر میں بیٹھ کر خود سے کرسکتے ہیں!!!!


    اپنے گھر میں یہ دلچسپ تجربات کر کے سائنس کو سب سے زیادہ ممکنہ تعجب انگیز طریقے سے دریافت کریں 

    کیا آپ نے کبھی معلق ہوائی گاڑی دیکھی ہے اور اس بارے میں سوچا ہے کہ یہ کتنی حیرت ناک دکھائی دیتی ہیں، تاہم آپ سمجھتے ہوں گے کہ آپ اس کو کبھی بھی خود سے حاصل نہیں کر سکیں گے، ذرا دوبارہ سوچ لیں ۔ آپ ایک معلق ہوائی گاڑی کو صرف ایک منٹ میں بنا سکتے ہیں! یہ ہمارے ان 20 تجربات میں سے صرف ایک ہے جو آپ تجربہ گاہ میں کوٹ پہنے بغیر اپنے گھر میں کر سکتے ہیں۔ ان تجربات کو ادا کرنا نہ صرف تفریح کا سبب ہو گا بلکہ وہ ہماری روزمرہ زندگی کے کچھ بنیادی حصّوں کی بھی وضاحت کریں گے، جیسا کہ کس طرح سے مقناطیس کام کرتا ہے، وہ کون سا راز ہے جس سے ہوائی جہاز ہوا میں معلق رہتے ہیں اور یہ وجہ کہ کیوں پودوں کو کوئی بھی چیز سورج کی روشنی تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔ 

    روزمرہ کے استعمال کی چیزوں جیسے کہ کنگھا، ربڑ بینڈ اور دھاگے کے استعمال سے ، ہم اصل سائنس کی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ بہرحال یونانی، رومی اور مصریوں کے پاس کبھی بھی الیکٹرانک خردبین اور بے داغ خاص مقصد کے لئے بنائی گئی تجربہ گاہیں نہیں تھیں، تاہم انہوں نے طب، ارضیات، انجینئرنگ اور ریاضی میں زبردست پیش رفت حاصل کی تھی۔ صرف کارڈ کے ٹکڑے اور پانی کے ایک گلاس سے آپ روشنی کے حقیقی رنگ دریافت کریں گے اور اس مضمون کے اختتام تک آپ انڈوں کے خول پر کھڑے ہوں گے اور آپ کو ایسے لگے گا جیسے کہ وہ اسٹیل کے بنے ہوئے ہوں۔ 

    سائنس دلچسپ تو ہے، لیکن یہ تفریح کا سبب بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کہ کس طرح سے فوری تیار سوڈے کا برف کا چورا اور آئس کریم کا بیگ صرف 30 منٹ میں بنایا جا سکتا ہے تو سیدھے اس مضمون کے کھانے اور پانی والے حصّے میں جائیں ۔ لہٰذا اگر آپ نے کھوجی دماغ پایا ہے اور کچھ چیزیں آپ کے گھر میں موجود ہیں، تو دیر کس بات کی ہے ؟آپ خود کیوں میدان میں نہیں اترتے اور تجربات کرنے کی کوشش کرتے ؟

    انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے۔


    برق و مقناطیسیت 


    1۔مقناطیس بنائیں

    2۔صرف ایک سوئی سے کمپاس بنائیں

    3۔مقناطیسی دلیا

    4۔برقی طوفان


    قوتیں اور حرکت 


    5۔اپنی منجنیق (گوپھن) بنائیں

    6۔معلق ہوائی گاڑی

    7۔چھوٹا گلائیڈر

    8۔اسٹیل جتنے مضبوط انڈے


    پانی و خوراک 


    9۔پانی کو بغیر چھوئے موڑیں

    10۔برف کے ٹکڑے کو دھاگے کی مدد سے اٹھائیں

    11۔فوری طور پر کوکا کولا کا بننے والا برفیلا چورا

    12۔آئس کریم کیسے بنائی جائے


    روشنی و آواز 


    13۔قوس و قزح بنائیں

    14۔بوتل کی موسیقی

    15۔روشنی کا تعاقب

    16۔صوتی بورڈ


    رنگ و روشنی 


    17۔خود سے بنائی ہوئی قلمیں

    18۔دودھ سے فن کاری کریں

    19۔موسم گرما کو موسم خزاں میں بدلیں

    20۔تیزاب اور الکلی
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: بنیادی سائنس سیکھنے کے گھر بیٹھے تجربات Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top