Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 22 جون، 2016

    بیرونی نظام شمسی میں سفر کا انداز




    زیادہ تر مہتابوں پر سطح زمینی مہتاب جیسی ہو سکتی ہے اور خالی ماحول کی وجہ سے خلائی جہاز کو اپالو چاند گاڑی کی طرح دباؤ والے کمرے بنا کر کیا جا سکے گا۔ ٹائٹن کی سطح پر سفر کرنے کے لئے تھوڑی الگ گاڑی چاہئے ہوگی، جیسا کہ زمین کے لئے چاہئے ہوتی ہے۔ ٹائٹن کی سطح سے ہم نے صرف ایک ہی جگہ کو ہائی گنز کے اترنے کی جگہ پر دیکھا ہے۔ وہاں پر زمین گول پتھروں کے دریائی فرش کی طرح سخت گیلی مٹی کی طرح لگتی ہے۔ زمین پر اس طرح کے فرش پر چلنے کے لئے کافی گاڑیاں بنائی گئی ہیں۔ شاید میتھین سے گیلی چپکی ہوئی مٹی پر چلنے کے لئے بڑے پہئے یا والی گاڑیوں کی ضرورت ہو گی۔ ٹائٹن کے ریتیلے ٹیلے ارضی عربی یا نمیب مٹی کےٹیلوں کے کافی مشابہ ہیں لہٰذا کچھ لوگ ریگستان میں چلنے والی گاڑیوں کا تصوّر ان عظیم ریگستانوں اور سمندروں کے لئے دیکھ رہے ہیں۔ ٹیلوں پر سفر کرنا ایک واقعی مشکل کام ہوگا کیونکہ یہ ٹیلے پھسلنے والے ہوتے ہیں۔


    خاکہ 10.13 خالی ماحول میں کام سرانجام دینے والی خلائی گاڑیوں کے چنے ہوئے نمونہ بننے کے عمل میں ہیں۔ برفیلے مہتابوں پر کام کرنے والی گاڑیاں ان کی کچھ تبدیل شدہ شکل ہو سکتی ہیں۔ بائیں: اپالو چاند گاڑی خلائی ماحول کے لئے کھلی ہوئی ہے اور اپالو 17 نے تو 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک حاصل کر لی تھی۔ وسط میں: جدید چھکڑا گاڑی (بائیں) ناسا جانسن اسپیس سینٹر میں زیر تحقیق ہے جس کو دباؤ والے کمرے کے ساتھ بنایا جا سکتا ہے (دائیں)۔دور دائیں طرف: ایک ای ایس اے کے طالبعلم کا ایک چاند گاڑی کا خیال جو چلنے کے لئے ٹانگوں کا استعمال کرے گی۔ 


    ٹائٹن کا ماحول مستقبل کے مسافروں کے لئے کافی دلچسپ ہوگا، بین کلارک تجویز کرتے ہیں۔" ٹائٹن کی ایک سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ کم قوّت ثقل اور کثیف فضائی کرۂ کے ساتھ ہے غبارے اور ہوائی جہاز وہاں کسی بھی اور معلوم جگہ سے کافی سادے اصولوں پر کام کریں گے۔ بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے لئے ٹائٹن ایک زبردست جگہ ہے۔ آپ گرم ہوا کے غبارے استعمال کر سکتے ہیں یہ حرارت ریڈیائی ہم جا کے جنریٹر سے نکلنے والی فالتو ضمنی پیداوار ہوگی، آپ ہلکی گیس کے غبارے استعمال کر سکیں گے یا آپ وہاں پر ہوائی جہاز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ ہوائی جہاز کے ساتھ وہاں اڑ سکتے ہیں۔ ہیلی کاپٹر بھی اچھے طرح سے کام کریں گے۔ معلق جہازوں کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے۔ سمندر پر آپ کشتیوں کو تیرتا ہوا تصوّر کر سکتے ہیں۔ معلق جہاز ایک ماحول سے دوسرے ماحول میں جا سکیں گے۔ بلکہ آپ تو وہاں آب دوز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہاں ایک سمندر کم از کم کلومیٹر 60 میٹر گہرا ہے لہٰذا سمندر کی تہ کی چھان بین کرنے کے لئے کسی قسم کی آب دوز کی ضرورت تو ہوگی۔ آپ کے تصوّر میں آنے والی کوئی بھی گاڑی ٹائٹن پر کارآمد ہوگی۔ وہاں میں کافی زیادہ پرجوش مواقع موجود ہوں گے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: بیرونی نظام شمسی میں سفر کا انداز Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top