Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 24 جون، 2016

    برفیلے دیوہیکل سیاروں کی مہماتی تحقیق




    سیاروی سائنس سماج کی دنیا میں مستقبل کے روبوٹک کھوجیوں کو برفیلے جہاں پر ترجیحاً بھیجنا چاہتے ہیں۔ اس بات کا ثبوت دنیا کی خلائی ایجنسیوں کی دلچسپی ہے۔ تحقیق میں سیارے کے پاس اڑان بھرنے کے علاوہ، کھوجیوں کے ساتھ مدار میں روبوٹ بھیجنا، سادے مداری کھوجیوں کی ایک جماعت کو بھیجنا، اور کیسینی جیسی مہمات کو برفیلے دیوہیکل جہانوں میں بھیجنا شامل ہیں جہاں شاید وہ ٹرائیٹن پر خلائی گاڑی بھی اتاریں گے۔ درج ذیل میں کچھ چنی ہوئی خلائی مہمات کی مختصر تفصیل ہے۔ غور کریں کہ زیادہ تر یورینس سے متعلق ہیں کیونکہ یہ دور دراز پر موجود نیپچون کے مقابلے میں کچھ آسان ہدف ہے۔

    · یورینس پاتھ فائنڈر ۔ ای ایس اے کا درمیانی حجم کا مدار میں چکر لگانے والا جہاز 2020ء میں شاید ایک ماحولیاتی کھوجی کے ساتھ بھیجا جائے گا۔ ایسا کوئی کھوجی مخصوص تعدیلہ گیسوں کی بہتات کا معلوم کرے گا، جس سے سائنس دان جان سکیں گے کہ یورینس شروع میں کہاں بنا تھا اور نائس نمونے کے متعلق اندر کی خبر دیں گے۔ اس تجویز نے ای ایس اے کے لمبے چناؤ کے عمل کو پورا کیا تھا تاہم آخر میں اس کو ختم کر دیا گیا تھا۔

    · ناسا کے یورینس کی مہم پر ایک ارب امریکی ڈالر لگیں گے۔ یہ ایک بڑے آلات کا سیٹ لگ بھگ 10 کے قریب آلات کا ہوگا جو زحل کے گرد بھیجے جانے والے کیسینی خلائی جہاز کی طرح کے ہی ہوں گے۔ یہ مہم شاید دو دہائیوں تک تو نہیں بھیجی جائے گی۔

    · ناسا کا یورینس پر نئی سرحدی جماعت کا مہم بردار پہلے والے سے آدھی قیمت میں مکمل ہوگا۔ خلائی جہاز زیادہ سے زیادہ پانچ آلات کو لے کر جائے گا۔ اس پیمانے کی مہم کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ اس کو ایک عشرے کے اندر ہی بھیجا جا سکتا ہے۔

    · ناسا کی ڈسکوری جماعت کی مہم آدھا ارب ڈالر سے بھی کم خرچے میں مکمل ہوگی تاہم اس میں صرف چند چیزوں پر ہی توجہ رکھی جائے گا اور ایک ہی آلہ لگا ہوگا۔

    · شمسی برقی دھکیل مداروی خلائی جہاز/ کھوجی۔ یہ مہم یورینس پر 13 برس میں پہنچے گی اور زمین کی ایک ثقلی غلیل کا اثر لے گی۔ یورینس پر جا کر یہ مداروی خلائی جہاز ایک روایتی راکٹ کا انجن کھولے گا تاکہ اس کے مدار میں آہستہ رفتار کرکے اتر جائے اور وہاں سے ایک کھوجی کو چھوڑے۔ خلائی کھوجی کرۂ فضائی میں 22 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے داخل ہوگا اور کرۂ فضائی کی رگڑ سے رفتار کو آہستہ کر لے گا۔ ایک مرتبہ جب کھوجی کی رفتار آواز کی رفتار سے کم ہو جائے گی تو وہ اپنا پیراشوٹ کھول کر اطلاعات کو 0.1بار دباؤ ( زمین کے سطح سمندر کے ایک بٹا دس حصّے)کے ساتھ ارتفاع سے 5 بار تک ترسیل کرنا شروع کر دے گا۔ اس کا سفر مداروی خلائی جہاز سے ایک گھنٹے بعد ختم ہو جائے گا۔

    · نیپچون /ٹرائیٹن/ کائپر پٹی مہم۔ یو ایس کی جماعت چار مہم کی تحقیقات کر رہی تھی ۔(1) نیپچون کی طرف ایک ہی مرتبہ کا چکر لگانا اور اس کے بعد اپنا راستہ کائپر کی پٹی کی طرف کر لینا؛ (2) نیپچون کے قریب میں مدار میں ایک خلائی جہاز کو بھیجنا جس کا سامنا ٹرائیٹن سے نہیں ہوگا؛ (3) ایک برس کی مہم جس کا مقصد ہی ٹرائیٹن کی جانچ کرنا ہو؛ (4) ایک دو برس کی ٹرائیٹن پر کھوج کرنے والی مہم۔ 

    · اوڈینس (ماخذ، متحرک اور نیپچون اور یورینس کا اندرون ) ای ایس اے کے دو جڑواں خلائی جہاز جو یورینس اور نیپچون کا تقابل کریں گے۔ ہر جہاز ایک لمبوترے اپنے بالترتیب سیارے کے اونچے مدار میں بیٹھ جائے گا ۔ ایک برق پارے انجن کو استعمال کرتے ہوئے وہ اندر کی طرف بھی چکر لگا سکیں گے اور سیارچوں کے نظام کی تحقیق کے بعد سیارے سے قریب ہو جائیں گے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: برفیلے دیوہیکل سیاروں کی مہماتی تحقیق Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top