مطلق صفر کا تصور اچھی طرح سے سمجھا جا چکا ہے، تاہم 'مطلق گرم' زیادہ پراسرار ہے۔ حرارت توانائی کی قسم ہے جس کا تعلق مادّے کو بنانے والے جوہروں کی حرکت سے ہوتا ہے۔ جتنا سرد یہ ہوں گے، اتنا ہی کم ذرّات حرکت اور مرتعش ہوں گے، اور بالآخر مطلق صفر (0 کیلون / -460 ڈگری فارن ہائیٹ) پر وہ عملی طور پر رک جائیں گے۔ پیمانے کے دوسری طرف، روایتی طبیعیات نظریاتی طور پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی حد کو x 10^32 1.4 کیلون بتاتی ہے : پلانک درجہ حرارت، جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ آخری مرتبہ بگ بینگ کے بعد پہلے سیکنڈ کے کچھ ہی حصّے میں واقع ہوا تھا۔ اس سے اوپر، ذرّات کی اتنی توانائی ہو گی کہ ہمارے موجودہ نظریات اس کے برتاؤ کو مزید بیان نہیں کر سکتے، یعنی کہ اس وقت کوئی مزید اضافی درجہ حرارت کا نہیں سوچا جا سکتا۔ تاہم ایک دن کوانٹم ثقل کا نظریہ اس سے بھی زیادہ گرم درجہ حرارت کی اجازت دے گا۔
اتوار، 3 جولائی، 2016
- بلاگر میں تبصرے
- فیس بک پر تبصرے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں