Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 10 جولائی، 2016

    کسی بھی جسم میں کتنے جوہر ہونے چاہئیں تاکہ انسانی آنکھ اس کو دیکھ سکے ؟



    واہ، یہ ایک مشکل سوال ہے ! اس کا جواب دینے کے لئے سب سے بہتر کام ہم یہ کر سکتے ہیں کہ ایک کچا سا حساب لگائیں۔ انسان 100 مائیکرومیٹر (0.01 ملی میٹر/0.0004 انچ) کے اجسام خالی آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک انسانی انڈے کا خلیہ 130 مائیکرو میٹر قطر کا ہوتا ہے، اور اس کی مقدار (فرض کر لیں کہ یہ مکمل طور پر کروی ہے ) 11 لاکھ 50 ہزار مکعب مائیکرو میٹر ہوتی ہے۔ انسانی جسم میں ایک سب سے زیادہ عام پایا جانے والا سالمہ شکر (C6H12O6) ہے، جس میں 24 جوہر ہوتے ہیں۔ چلیں اس مثال کے لئے فرض کرتے ہیں کہ انسانی انڈے مکمل طور پر شکر کے سالمے سے بنا ہے۔ شکر کے سالمے کا قطر لگ بھگ ایک نینو میٹر ہے، اور ایک مائیکرو میٹر میں 1,000 نینو میٹر ہوتے ہیں۔ لہٰذا، مثال کے طور پر اگر آپ جانتے ہیں کہ 1 ارب 15 کروڑ شکر کے سالمات ایک انسانی انڈے (11 لاکھ 50 ہزار مکعب مائیکرو میٹر ضرب 1,000 نینو میٹر) میں ہیں، اور ہر سالمے میں 24 جوہر ہیں، تو اس سے ہمیں 27 ارب 60 کروڑ جوہر ایک واحد انسانی انڈے کے خلیہ میں ملتے ہیں، جو اس چھوٹے سے چھوٹے اجسام میں سے ایک ہے جس کو خالی آنکھ سے کم از کم نظریاتی طور پر دیکھا جا سکتا ہے !
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کسی بھی جسم میں کتنے جوہر ہونے چاہئیں تاکہ انسانی آنکھ اس کو دیکھ سکے ؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top