فی الوقت دنیا کی آبادی 7 ارب 20 کروڑ ہے، جن میں سے اکثریت 15 کروڑ مربع کلومیٹر (5 کروڑ 80 لاکھ مربع میل) زمین پر رہتی ہے۔ بنیادی طور پر اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم میں سے ہر ایک لگ بھگ 0.02 مربع کلومیٹر (0.008 مربع میل) کی زمین اس وقت حاصل کرے گا جب اس کو برابر تقسیم کیا جائے گا۔ بہرحال اس میں صحرائی، قطبی علاقے اور دوسرے ناقابل رہائش علاقے شامل نہیں ہیں۔ مزید براں، نیشنل جیوگرافی کے 2005ء میں لگائے جانے والے تخمینے میں 40 فیصد تک زمین زراعتی استعمال میں ہے۔ فرض کیجئے کہ یہ خوراک کی پیداوار کے لئے درکار رہے گی تب ہم میں سے ہر ایک کے پاس 0.008 مربع کلومیٹر (0.003 مربع میل) کی جگہ ہو گی۔ کچھ جگہ مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی کو بھی دی جانی چاہئے۔ خوش قسمتی سے فوری طور پر سب کو پلاٹ کی ضرورت نہیں ہے بشمول ہر روز 370,000 پیدا ہونے والے بچوں کے۔ جوں جوں ہر نئی نسل بوڑھی ہو رہی ہے ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ قریب ہوتے جا رہے ہیں۔
جمعرات، 14 جولائی، 2016
- بلاگر میں تبصرے
- فیس بک پر تبصرے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں