جب ہم سیب ٹوکری میں ڈالتے ہیں تو ہم لاشعوری طور پر اعداد و شمار سے اس وقت تک نمٹتے ہیں جب تک سیب ختم نہیں ہو جاتے۔ گنتی کرنے کے لئے لسانی قابلیت ہر عدد کے لئے درکار ہوتی ہے۔ جس میں الفاظ کو یاد رکھنے اور اس کی ترتیب کے لئے مخصوص اشارے استعمال کئے جاتے ہیں۔ شاید جانور ایسا نہیں کر سکتے۔ تاہم اس کے علاوہ بھی گنتی کی ایک قسم ہے جس کا اندازہ آپ بغیر گنے بھی لگا سکتے ہیں۔ اس کو سباٹیزنگ کہتے ہیں اور زیادہ تر انسان یہ چار یا پانچ اجسام کے لئے کر سکتے ہیں اور کبھی اس سے بھی زیادہ۔ کئی جانوروں میں اس طرح کی مہارت بھی ہوتی ہے بلکہ کچھ بندروں میں بھی۔ سرخ پشت والی سمندری چھپکلی ایک دو اور تین کے درمیان فرق بتا سکتی ہے۔ مچھر مچھلی ایسا چار تک کر سکتی ہے۔
چھلے والی دم والا لیمور مختلف اجسام کے اعداد کو حجم کے اعتبار سے مختلف گروہوں میں رکھ سکتا ہے۔ وہ بتا سکتا ہے کہ کون سا گروہ بڑا ہے تاہم صرف اس وقت جب ایک گروہ دوسرے سے کم از کم دوگنا بڑا ہو۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں