Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 11 جولائی، 2016

    جب خام تیل ختم ہو جائے تب ہم پلاسٹک کو کیسے بنا سکیں گے؟




    جیسا کہ امید ہے کہ آنے والی دہائیوں میں تیل کی عالمگیر فراہمی گھٹ جائے گی لہٰذا پلاسٹک بنانے والوں کو مستقبل کے خام مال کے لئے قدرتی گیس، حیاتیاتی کمیت، اور دوبارہ قابل استعمال پلاسٹک پر منتقل ہونا ہو گا۔ آج ہر پلاسٹک کی مصنوعات - پلاسٹک کے پیالوں سے لے کر پولی تھین کے غالیچوں تک - پٹرولیم سے حاصل کی جاتی ہے، یہ ایک ناقابل تجدید رکازی ایندھن ہے جسے بالآخر ختم ہو جانا ہے۔ پلاسٹک کی صنعت پولی تھین کے لئے پہلے ہی سے قدرتی گیس پر منتقل ہو چکی ہے جو اس سے تھوڑا زیادہ فراواں رکازی ایندھن ہے۔ پلاسٹک کے لئے سب سے امید افزاء قابل تجدید ذریعہ حیاتیاتی کمیت ہے۔

    فصلیں جیسا کہ مکئی، چقندر، اور آلو ہیں ان میں راست گرداں (dextrose)ہوتی ہے جس کو خمیر کر کے دودھ کا تیزاب بنایا جا سکتا ہے۔ لیکٹک ایسڈ کو اس کے بعد پھر لیکٹائیڈ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ایک سالمہ جو آسانی کے ساتھ ایسی لمبی زنجیریں بنا سکتا ہے جو پٹرول کے پولیمر جیسے ہوتے ہیں۔ حاصل کردہ پولی لیکٹک ایسڈ اب دنیا کا سب سے مشہور حیاتیاتی پلاسٹک ہے جو خوراک کی پیکنگ میں وسیع طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین اندازہ لگاتے ہیں کہ بالآخر ہم کچرے کے پرانے دفینوں کو باز یافت پلاسٹک کی تلاش کے لئے کھودیں گے۔ 



    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: جب خام تیل ختم ہو جائے تب ہم پلاسٹک کو کیسے بنا سکیں گے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top