کس طرح سے پہلے طیارے نے بغیر پروں کے آسمان کو چھوا؟
لیونارڈو ڈاونچی وہ پہلا مندرج شخص ہے جس نے ہیلی کاپٹر کو بطور نقل و حمل کے ذرائع استعمال کرنے پرغور کیا۔ اس نے1483ء میں ایک گھومتے ہوئے بلیڈوں اور لوہے کے پیچ کے ساتھ ہوا کو کاٹنے کے لئے ہوائی گردش نما بنایا۔
19 ویں صدی کے اواخر نے ہیلی کاپٹر کی اڑان کے لئے اگلا بڑا قدم دیکھا، انگریز ہوراشیو فلپس نے بھاپ کے انجن کا استعمال کر کے ایک افقی اڑنے والی مشین کو چلایا۔ تاہم پال کورنو نے ایک سادہ ڈھانچہ استعمال کیا، ایک روٹرز کے جوڑے کو ایک پٹی سے گیس سے چلنے والی موٹر سے منسلک کر کے ایک انسان کو پہلی مرتبہ زمین سے اوپر اٹھایا۔ ایف اے - 61، جس کو ہینرچ فوک نے 1936ء میں بنایا، وہ پہلا ہیلی کاپٹر تھا جس نے منضبط اڑان کا مظاہرہ پتوار کا استعمال کر کے کیا، جبکہ 1940ء میں ایگور سیکورسکی نے اس پیش رفت کو دم پر ایک روٹر لگا کر آگے بڑھایا تاکہ چلانے میں بہتری لائی جا سکے۔ حتمی طور پر 1940ء کے عشرے میں، سیکورسکی کا آر-4 ہیلی کاپٹر دنیا کا ایسا اڑنے والا تجارتی قابل عمل طیارہ بن گیا تھا جس کے پاس یہ قابلیت تھی کہ وہ رفتار اور بہتر کنٹرول کے ساتھ آگے بڑھ سکے ۔
ہیلی کاپٹر کی پرواز کی طبیعیات
ایک ہیلی کاپٹر اڑان کی ایک پہیلی ہے کیونکہ اس کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ اس کو اڑنا چاہئے۔ تاہم احتیاط کے ساتھ چلانے سے یہ ان جگہوں پر جا سکتا ہے جہاں کوئی دوسرا جہاز نہیں جا سکتا۔ ہیلی کاپٹر کی موٹر بلیڈوں کو بہت تیز رفتار سے گھماتی ہے۔ اجتماعی بلندی بیرم کو دبا کر، پائلٹ روٹر کے بلیڈوں کو ایک خاص زاویے پر اٹھاتا ہے۔ جب بلیڈ تیزی سے گھومتے ہیں تو وہ اڑان پیدا کرتے ہیں ، جبکہ دم پر لگا ہوا روٹر اطراف کی قوت مہیا کرتا ہے تاکہ جب ہیلی کاپٹر زمین سے اٹھے تو اس کو چکر ا کر بے قابو ہونے روک سکے۔ آگے بڑھنے کے لئے، روٹر کے بلیڈ سامنے سے نیچے کی جانب کئے جاتے ہیں۔ اس سے پیچھے کی طرف زیادہ اٹھان ملتی ہے، جس سے ہیلی کاپٹر آگے کی جانب بڑھتا ہے۔ اسی دوران، پیروں کی طرف لگے ہوئے پیڈل کو دم پر لگے ہوئے روٹر کی رفتار کو قابو کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جو ہیلی کاپٹر کی سمت کو دائیں یا بائیں جانب کرتے ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں