Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 14 جولائی، 2016

    ہم سب ستاروں کی خاک ہیں!!!!

    "عمر رسیدہ پھٹے ہوئے ستاروں کی باقیات مزید نظام ہائے شمسی بناتی ہیں "

    ہائیڈروجن سب سے چھوٹا عنصر ہے، اور بگ بینگ کے بعد کافی وسیع مقدار میں بنا ہے اس کے ساتھ کچھ مقدار میں ہیلیئم ، اور اس سے بھی کم مقدار میں لیتھیم اور بیریلیم بھی بنے تھے ۔ تاہم بھاری عناصر بننے میں مزید توانائی درکار ہوتی ہے۔ ہائیڈروجن اور ہیلیئم گیس بادل بنانے کے لئے ایک ساتھ جمع ہوتی ہے، اور بادل ستارے بنانے کے لئے منہدم ہوتے ہیں جہاں کافی حرارت اور دباؤ نیوکلیائی گداخت کو چلانے کے لئے ہوتی ہے؛ ستاروں کے اندر ہائیڈروجن کے جوہر ایک دوسرے میں ضم ہو کر، ہیلیئم کی گداخت کرتے ہیں۔ 

    جب ستارے عمر رسیدہ ہوتے ہیں، تو ہیلیئم کے جوہر کاربن، نائٹروجن اور آکسیجن سمیت بھاری عناصر بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ ستارے کی کمیت پر منحصر یہ عمل کبھی جاری بھی رہتا ہے اور زیادہ تر عناصر کا مرکزہ عدد 26، لوہے تک بناتا ہے۔ اس نازک مرحلے پر، توانائی پیدا کرنے والا گداختی عمل رک جاتا ہے۔ جب ستارے میں قابل استعمال ایندھن ختم ہو جاتا ہے، تو وہ منہدم ہو جاتے ہیں، اور کھلائے بسیط میں بھاری عناصر اور گیس کو پھینک دیتے ہیں۔ 

    زیادہ تر ضخیم ستاروں کے لئے، اس عمل میں سپرنووا کہلانے والا ایک طاقت ور دھماکہ ملوث ہوتا ہے، جو اتنی توانائی پیدا کرتا ہے کہ لوہے سے بھاری عناصر بن سکیں۔ ان عمر رسیدہ پھٹے ہوئے ستاروں کی باقیات مزید ہائیڈروجن گیس سے ملتی ہیں اور مزید ستاروں کے نظام کو تشکیل دیتی ہیں، جیسا کہ ہمارا سورج اور سیارے، اس سے ہمیں وہ متنوع فیہ عناصر ملتے ہیں جس کو ہم آج زمین پر دیکھتے ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ہم سب ستاروں کی خاک ہیں!!!! Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top