خلاء میں قوت ثقل کے بغیر 'اوپر' اور 'نیچے' کی سمت کے تعین کے نہ ہونے کی وجہ سے سوڈے والے سنسناتے مشروب کے مائع میں کاربن ڈائی آکسائڈ کے بلبلے بے ترتیب طور پر منقسم ہوں گے۔ یہاں زمین پر، کاربونیٹیڈ مشروب میں قوت ثقل، کثیف ڈھلاؤ کو پیدا کرتی ہے۔ کیونکہ جو بلبلے بنتے ہیں وہ اپنے ارد گرد کے سیال سے کم کثیف ہوتے ہیں، لہٰذا وہ اوپر کی جانب دھکیل دیئے جاتے ہیں اور مشروب کی سطح پر نمودار ہوتے ہیں۔ خرد ثقل میں، یہ بلبلے، مائع میں باقی رہتے ہیں، اور بے ترتیب طور پر حرکت کرتے اور دوسرے بلبلوں کے ساتھ ٹکرا کر نمودار ہوتے ہیں۔ نتیجہ جھاگ کی صورت میں نکلتا ہے جس میں مختلف حجم کے بلبلے ہوتے ہیں۔ خلاء میں سنسناتے مشروب کو پینا خلاء نوردوں کے لئے مضر صحت ہو سکتا ہے کیونکہ بلبلے مائع سے الگ نہیں ہو سکتے۔ ایک مرتبے نگل لئے گئے، تو گیس اٹھ کر 'ڈکار' کی صورت میں باہر نہیں نکل سکتی، یعنی کہ خلاء نورد کے نظام انہضام میں بڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائڈ جمع ہو جائے گی۔
منگل، 19 جولائی، 2016
- بلاگر میں تبصرے
- فیس بک پر تبصرے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں