Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 23 جولائی، 2016

    کیا زمین پر موجود تمام پانی یہاں پر اس وقت سے ہے جب سے زمین بنی ہے ؟




    زمین پر ہم آج جو زیادہ تر پانی دیکھتے ہیں وہ اس کے بننے کے وقت موجود نہیں تھا؛ آج نظر آنے والا یہ زمین پر دم دار ستاروں اور سیارچوں سے منتقل ہوا ہے۔ اس وقت جب نظام شمسی آج سے 4.6 ارب برس پہلے بنا تھا، بلاشبہ پانی کے سالمات اس دھول و پتھر کے بھنور میں موجود تھے جس نے آگے چل کر سیاروں کی تشکیل کی تھی۔ تاہم بغیر کرۂ ہوائی کے زمین پر اس وقت موجود پانی بلند درجہ حرارتی ماحول کی وجہ سے تبخیر ہو کر خلاء میں فرار ہو گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد اگلے 70 کروڑ برسوں میں ہمارے سیارے پر دم دار ستاروں اور سیارچوں کی بارش برسی۔ ان برسنے والے دم دار ستاروں اور سیارچوں میں برف موجود تھی، جو ایک مرتبہ جب زمین کی سطح پر پہنچی تو اس نے پگھل کر مائع پانی کی صورت اختیار کر لی۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا زمین پر موجود تمام پانی یہاں پر اس وقت سے ہے جب سے زمین بنی ہے ؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top