گیئرباکس کس طرح سے انجن سے پہیوں میں طاقت کو منتقل کرتا ہے
گیئرباکس گاڑی کے انجن سے منسلک ہوتا ہے. انجن سے پیدا ہوئی طاقت گاڑی کے پہیوں تک پہنچنے سے پہلے اس میں سے گزرتی ہے۔ انجن میں موجود پسٹن کو مسلسل - کم از کم 1,000 آر پی ایم کی رفتار سے - چلنا ہوتا ہے تاکہ انجن کو بند ہونے سے روک سکے۔ گاڑی کو تیز رفتار اڑان سے روکنے کے لئے گیئرباکس اس امر کا تعین کرتا ہے کہ کتنی قوت پہیوں کو دینی ہے۔ گیئرباکس کے اندر گراری اور ڈنڈے رفتار اور مروڑ (torque)کی مختلف تناسب کو پیدا کرتے ہیں، جو گیئرز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ہر گیئر مختلف صورتحال میں بہترین کام کرتا ہے، اس کی کارگردگی کا انحصار گاڑی کی رفتار اور سڑک کے جھکاؤ پر ہوتا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں