آپ حقیقت میں ربڑ میں لپٹے بھرت کو کتنا جانتے ہیں جو آپ کی گاڑی کا رابطہ سڑک سے بناتے ہیں؟
اکثر سمجھدار شوقین افراد بھی گاڑیوں کے سب سے اہم پرزوں میں سے ایک یعنی کہ پہیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ گاڑی کو چلانے کی مرکزی قوت انجن فراہم کرتا ہے تاہم پہیے ہی صرف وہ پرزے ہیں جو اس کو سڑک سے ملاتے ہیں، اور یوں وہ انجن سے پیدا ہوئی توانائی سے گاڑی کو سڑک پر دھکیلنے کے قابل بناتے ہیں۔ یہ اس طرح سے ہوتا ہے کہ ہر پہیہ محور چرخ (axle)(پہیے کے مرکز) سے جڑا ہوتا ہے، جو انجن سے حاصل ہونے والی قوت سے گھومتا ہے۔ جب چرخ گھومتا ہے، تو پہیے بھی گھومتے ہیں، اوریوں وہ گاڑی کو حرکت دینے کے قابل ہو تے ہیں۔
تاہم، پہیے گاڑی کو حرکت دینے کے علاوہ دوسرے کام بھی کرتے ہیں - وہ اس کو روکتے بھی ہیں، اس کے لئے وہ بریک نظام کے مرہون منت ہوتے ہیں۔ یہ نظام ہر ایک پہیے پر ایک بریک کی قرص(brake disc) اور سرل چاپ (caliper) پر مشتمل ہوتا ہے۔ بریک کی قرص پہیے سے منسلک ہوتی ہے اور اس کے ساتھ گھومتی ہے، جبکہ سرل چاپ شکنجے (clamp)کے طور پر کام کرتا ہے۔ جب ڈرائیور بریک کے پیڈل کو دباتا ہے، ایک پسٹن شکنجے کو بند کر دیتا ہے، جس سے وہ بریک کی قرص کی حرکت کو آہستہ کرتا ہے اور پہیے کو گھومنے سے روک دیتا ہے، جس سے پہیہ رک جاتا ہے۔
گاڑی کا پہیہ گرفت اور سمت کا تعین بھی کرتا ہے۔ پہیوں کے گھیر پر چڑھے ہوئے ٹائرز گرفت دیتے ہیں، اور آگے کے پہیے اسٹیئرنگ کے ستون کو دائیں بائیں گھما کر حرکت دے کر گاڑی کی حرکت کا تعین کرتے ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں