Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 2 جولائی، 2016

    بغیر چشمے کے تھری ڈی کا مزہ لوٹیں


    ان بھدے تھری ڈی چشموں کو پھینک دیں اور گھر پر تھری ڈی مووی دیکھنے میں محو ہو جائیں۔


    آج ہمارا واسطہ زیادہ سے زیادہ تھری ڈی مواد سے پڑ رہا ہے، گھر میں تفریح کے لئے آج کل تھری ڈی ٹیلی ویژن لازمی ہو گیا ہے۔ تاہم اس کا ایک بڑا نقصان ہے ؛ اپنی نشست گاہ میں بیٹھ کر زیادہ تر لوگ تگڑے تھری ڈی چشمے پہننا پسند نہیں کرتے۔ بدقسمتی سے تھری ڈی چشموں کے بغیر تصویر دھندلی نظر آتی ہے، کیونکہ ناظر کی آنکھ تک پہنچنے کے لئے روشنی کو فلٹر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہر آنکھ مختلف تصویر دیکھ سکے۔ 



    تاہم اب، ٹیلی ویژن بنانے والے بغیر چشموں کے تھری ڈی کا تجربہ کر رہے ہیں، جس میں ایک تیکنیک استعمال ہوتی ہے جس کو خود کار مجسم بینی(auto stereoscopy) کہتے ہیں۔ اختلاف زاویہ(parallax) کی رکاوٹ اسکرین کے سامنے رکھی جاتی ہے تاکہ ناظر کی ہر آنکھ میں الگ تصویر بھیجی جا سکے۔ دو جہتی مواد کے لئے، رکاوٹ کو غیر فعال کر دیا جاتا ہے، تاہم بٹن کو دباتے ہی تصویر چھلانگ لگا کر صوفے پر بیٹھے آپ کے سامنے آ سکتی ہے۔ عام طور پر اس عمل کو پورا ہونے کے لئے، ناظر کو ایک "خوش گوار جگہ" پر براہ راست اسکرین کے سامنے بیٹھنا ہوگا، تاہم سافٹ ویئر کا استعمال تصاویر کی پٹیوں کو بنانے کے لئے کیا جا سکتا ہے، جس سے اضافی ناظر ان کے بیٹھنے کی جگہیں بنائی جا سکتی ہیں، لہٰذا ایک سے زائد لوگ تھری ڈی مزہ ایک ساتھ لے سکتے ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: بغیر چشمے کے تھری ڈی کا مزہ لوٹیں Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top