عام طور پر سائنس دان ایک نئی نوع پر اس وقت غور کرتے ہیں جب اس کا اپنا جین پول اور ارتقائی سلسلہ نسب ہو۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ نے ایک نئی نوع دریافت کر لی ہے تو اسے ایک طویل عمل سے گزرنا ہو گا۔ سب سے پہلے مرحلے میں کچھ موازنہ کرنے کے لئے دوسری نوع کے نمونے لینے ہوں گے جن کا اس سے قریبی تعلق ہو۔ آپ کو تمام انواع کے بارے میں اعداد و شمار اکھٹا کرنا ہو گا، اس کے بعد متعلقہ نوع کے بارے میں لکھی ہوئی چیزوں کی چھان پھٹک کرنی ہو گی تاکہ یقین کر سکیں کہ یہ کسی اور کی تفصیل سے تو نہیں ملتی۔ ایک مرتبہ جب آپ معقول حد تک پر یقین ہو جائیں کہ یہ نئی ہی ہے، تو آپ نقد و نظر کے سائنسی جریدے میں اس کو شائع کر سکتے ہیں تاکہ دوسرے بھی اس نوع کے بارے میں جان سکیں اور آپ کی مدد کر سکیں کہ یہ واقعی نئی ہے۔ انواع کو نام دینے کا عمل آخر میں آتا ہے، اور اس کے لئے قواعدو ضوابط موجود ہیں۔ آپ کی دریافت شدہ نوع پر منحصر ہو کر آپ کو اس معیار پر چلنا ہو گا جس کو ایک بین الاقوامی ادارے نے مقرر کئے ہیں، جیسا کہ حیوانیہ طریقہ تسمیہ پر بین الاقوامی کمیشن۔
پیر، 12 ستمبر، 2016
- بلاگر میں تبصرے
- فیس بک پر تبصرے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں