Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 30 ستمبر، 2016

    جدید تہذیب کی اقسام - اے سے لے کر زی تک



    ساگاں نے ترقی یافتہ تہذیب کی ایک اور طرح سے درجہ بندی کی جو ان کے اطلاعاتی مواد کی نسبت سے ہیں اور جو اس تہذیب کے لئے لازمی ہوں گے جو کائنات کو چھوڑنا چاہ رہی ہوگی۔ مثال کے طور پر جماعت اے کی تہذیب وہ ہوگی جو 10^6 بٹس کی اطلاعات پر عمل کاری کر سکتی ہوگی۔

    یہ ایک ایسی قدیمی تہذیب ہوگی جس کے پاس کوئی تحریری زبان نہیں ہوگی تاہم اس کے پاس بولی ضرور ہوگی۔ اس بات کو سمجھنے کے لئے کہ جماعت کی تہذیب کس قدر اطلاعات کو رکھ سکتی ہے، ساگاں نے بیس سوالات پر مشتمل ایک کھیل کا سہارا لیا، جس میں آپ کو بیس سوالات پوچھ کر ایک پراسرار جسم کی شناخت کرنی ہوتی ہے اور سوالات کا جواب ہاں یا نہ میں ہوتا ہے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ سوال کو اس طرح پوچھا جائے جو الفاظ کو دو بڑے ٹکڑوں میں توڑ دے جیسا کہ، "کیا وہ زندہ ہے؟" اس طرح کے بیس سوالات کرنے کے بعد ہم دنیا کو 220 ٹکڑوں یا 10^6 میں تقسیم کر سکتے ہیں جو جماعت اے کا کل اطلاعاتی مواد ہو سکتا ہے۔ 

    ایک مرتبہ تحریری زبان دریافت ہو جائے تو کل اطلاعاتی مواد تیزی سے بڑھے گا۔ ایم آئی ٹی کے طبیعیات دان فلپ موریسن تخمینہ لگاتے ہیں کہ کل تحریری ورثہ جو قدیمی یونانیوں کا باقی رہ گیا ہے وہ لگ بھگ 10^9 بٹس یا کارل ساگاں کی درجہ بندی کے مطابق جماعت سی کی تہذیب ہے۔ ساگاں ہمارے دورحاضر کے اطلاعاتی مواد کا حساب لگاتے ہیں۔ دنیا کے تمام کتب خانوں میں رکھی ہوئی کتابوں کی تعداد (جن کو کروڑوں کی تعداد میں ناپا گیا ہے) اور ہر کتاب کے صفحہ کا اندازہ لگا کر اس کے حساب سے کل مواد 10^13 ہے۔ اگر ہم تصاویر کو بھی شامل کر لیں تو شاید یہ بڑھ کر 10^15 ہو جائے ۔ اس طرح سے ہم جماعت ایچ کی تہذیب بن جاتے ہیں۔ ہماری کم توانائی اور اطلاعاتی پیداوار کو دیکھتے ہوئے ہم ایک جماعت 0.7 ایچ کی تہذیب میں درجہ بند ہو سکتے ہیں۔ اس نے اندازہ لگایا کہ ہمارا پہلا رابطہ کسی ماورائے ارضی تہذیب سے کم از کم 1.5 جے یا 1.8 کی تہذیب تک پہنچنے کے بعد ہوگا کیونکہ اس طرح کی تہذیب پہلے ہی سے بین النجمی سفر کے محرکات کی ماہر ہو چکی ہوگی۔ کم از کم ایسی کوئی بھی تہذیب ہم سے کئی صدیوں سے ہزار صدی تک آگے کی ہوگی۔ اسی طرح ایک کہکشانی جماعت سوم کی تہذیب کو بھی ہر سیارے کے اطلاعاتی مواد کو کہکشاں میں موجود قابل رہائش سیاروں کی تعداد سے ضرب دینے بعد درجہ بند کیا جا سکتا ہے۔ ساگاں کا اندازہ تھا کہ اس طرح کی جماعت سوم کی تہذیب کی قسم کیو کی ہوگی۔ ایک ترقی یافتہ تہذیب جو ارب ہا کہکشاؤں کے اطلاعاتی مواد کو رکھتی ہوگی وہ قابل مشاہدہ کائنات کے کافی بڑے حصّہ کی نمائندہ ہوگی اور وہ قسم زی کے لئے اہل ہوگی ، اس نے قیاس کیا۔

    یہ کوئی معمولی درسی مشق نہیں تھی۔ کوئی بھی تہذیب جو کہکشاں کو چھوڑنے کی تیاری کر رہی ہوگا لازمی طور پر دوسری طرف کی کائنات کے حالات کا اندازہ لگائے گی۔ آئن سٹائن کی مساوات بدنامی کی حد تک مشکل ہے کیونکہ خلاء کے خم کا حساب کسی بھی نقطے پر لگانے کے لئے آپ کو کائنات میں موجود تمام اجسام کا محل وقوع معلوم ہونا چاہئے جس میں سے ہر ایک خلاء کے خم میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔ آپ کو بلیک ہولز کی کوانٹم کی تصحیحات بھی معلوم ہونی چاہئیں جن کا حساب لگانا فی الوقت ناممکن ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے کمپیوٹروں کے لئے بہت مشکل کام ہے، طبیعیات دان عام طور بلیک ہول کے لئے اندازہ لگاتے ہیں یہ اندازہ کائنات کی تحقیق کرتے ہوئے لگایا جاتا ہے جہاں ایک اکلوتے منہدم ہوتے ستارے کا غلبہ ہے۔ بلیک ہولز کے واقعاتی افق کے اندر یا ثقب کرم کے منہ کے قریب جگہوں کی مزید حقیقی سمجھ بوجھ کے لئے ہمیں لازمی طور پر تمام قریبی ستاروں کا محل وقوع اور توانائی کو معلوم کرکے کوانٹم اتار چڑھاؤ کا حساب لگانا ہوگا۔ یعنی یہ انتہائی مشکل کام ہے۔ پھیلتی ہوئی کائنات میں موجود ارب ہا کہکشاؤں کی تو بات ہی چھوڑ دیں یہ کام تو ایک خالی کائنات میں ایک اکلوتے ستارے کے لئے کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔ 

    یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی تہذیب جو ثقب کرم کے ذریعہ سفر کرنے کی کوشش کرے گا اس کے پاس حسابی قوّت ہمارے جیسی 0.7 ایچ تہذیب سے کہیں زیادہ ہونی چاہئے۔ شاید وہ کم سے کم توانائی اور اطلاعاتی مواد جو ایسی کسی سنجیدہ چھلانگ کے لئے لازمی ہوگی وہ جماعت سوم کیو کی تہذیب ہوگی۔

    یہ بھی ممکن ہے کہ ذی شعور حیات کاردیشوف کی جماعت بندی سے بھی آگے نکل کر پھیل گئی ہوں۔ جیسا کہ سر مارٹن ریس کہتے ہیں، "اس کا کافی امکان ہے کہ اگر صرف زمین پر ہی حیات موجود ہے، تو یہ بالآخر تمام کہکشاں اور اس سے آگے پھیل جائے گی۔ لہٰذا حیات ہمیشہ کے لئے کائنات کو اپنے آلودہ نشانوں سے پاک نہیں رکھے گی اگرچہ ابھی تو ایسا ہی ہے ۔ حقیقت میں مجھے یہ بات زیادہ قرین قیاس لگتی ہے کہ یہ اگر اس کا اشتراک وسیع پیمانے پر کیا جائے گا تو یہ کافی سود مند ہوگی۔" تاہم وہ خبردار کرتے ہوئے کہتا ہے،" اگر ہم اپنے آپ کو باہر نکال لیں تو ہم کونیاتی حقیقی صلاحیتوں کو تباہ کر رہے ہوں گے۔ لہٰذا اگر کوئی یہ یقین رکھتا ہے کہ زمین پر ہی حیات انفرادی طور پر موجود ہے، تب اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کائنات میں حیات ہمیشہ ایک معمولی ٹکڑا بن کر رہے گی۔"

    کس طرح سے ایک ترقی یافتہ تہذیب اپنی مرتی ہوئی کائنات کو چھوڑے گی؟ اس کے مشکلات کے پہاڑوں کو سر کرنا ہوگا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: جدید تہذیب کی اقسام - اے سے لے کر زی تک Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top