جواب:ایمی اپٹی، طبیعیات کی سند یافتہ طالبعلم، رائس یونیورسٹی
نومبر 26، 2015
گرافین ایروجیل
(گرافین ایرو جیل گھاس کی ٹہنی پر رکھا ہوا ہے!)
ہوا کی کثافت تقریباً 1.2کلوگرام فی مکعب میٹر ہوتی ہے، اور گرافین ایرو جیل ہوا (کی اتنی ہی برابر کی مقدار) سےسات گنا ہلکا ہوتا ہے۔ اس مادے کو کامیابی کے ساتھ زی جیانگ یونیورسٹی کے محققین نے تالیف کرلیا ہے۔ اس میں استعمال ہونے والا مادّہ گرافین (جو ایس پی 2 بندھے ہوئے کاربن کے جوہروں کی ایک واحد پرت ہوتی ہے) اور کاربن نینو ٹیوبز یا سی این ٹی (گرافین کی مڑی ہوئی واحد/کثیر چادریں) ہوتا ہے۔ ان دونوں مادوں کا محلول ایک مناسب سانچے میں ڈال دیا جاتا ہے اور "خشک انجماد" کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ خشک انجماد ایک ایسا عمل ہے جہاں مادے کے درجہ حرارت کو منجمد کرنے کے لئے کم اور اس کے بعد آس پاس کے دباؤ کو بھی کم کیا جاتا ہے، تاکہ مائع کا مرحلہ (جو منجمد ہوکر ٹھوس بنتا ہے) تصعید کو گیسی مرحلے میں کرنے کے لئے شروع ہوجائے۔ یہ راستہ مائع- گیس کے براہ راست مرحلے کو نظر انداز کرتا ہے (جو عام خشک ہونے کے عمل میں ہوتا ہے)۔
خشک انجماد کا نتیجہ 'گرافین+سی این ٹی' کے محلول میں بہت زیادہ آب ربائیاور ایسی ساخت کی صورت میں نکلتا ہے جہاں پر گرافین کی یک پرت کے کاربن کے جوہر سی این ٹی کے ڈھانچے سے سہارا لئے ہوتے ہیں۔ حتمی مصنوعہ کی پیمائش کردہ کثافت 0.16 ایم جی/سی سی اچھی جاذبی خصائص کے ساتھ ہوتی ہے۔ ان کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ان کو سمندری تیل کی آلودگی کو صاف کرنے میں استعمال کیا جائے۔
(ایک 1 انچ کے قریب اور 5 ایم جی گرافین ایرو جیل پھول کے زر گل پر رکھا ہوا ہے")۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں