جواب: میٹ سٹن، سسیکس یونیورسٹی سے طبیعیات میں سندیافتہ
جی ہاں، آپ ایسا کر سکتے ہیں، اگرچہ ایسا کرنے میں ایک پیچیدگی ہے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اگا ہوا ایک پودا:
وہ پیچیدگی جس پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ پودے جب اپنی سمت کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ثقل کا استعمال کرتے ہیں (کیونکہ وہ سیدھے اگنے پر اعتبار نہیں کر سکتے )، لہٰذا ان کی جڑیں نیچے کی طرف اور شاخیں اوپر کی طرف جاتی ہیں۔ ثقل کے بغیر وہ اسی گہرائی میں ٹھہرا رہے گا اور پھوٹے گا نہیں۔ برحال، ایک خلانورد نے بتایا کہ اس مسئلے سے نمٹنا آسان ہے، جب وہ پہلی مرتبہ پھوٹیں تو صرف کونوں کو مٹی سے باہر نکال لیں اور سطح پر کھینچ کر لے آئیں۔ اس طرح سے پودا روشنی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سمت کا تعین کر کے نمو کو جاری رکھتا ہے۔ جڑوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوتی، کیونکہ وہ بیچ سے دور بڑھتی ہیں اور روشنی (سطح) سے بچتی ہیں، لہٰذا وہ عام حالات کے جیسا ہی بڑھتی ہیں۔
اس کے بعد نمو عام سی ہوتی ہے (جیسا کہ اوپر دیکھا جا سکتا ہے )۔ حاصل کردہ پودا تھوڑا الگ لگ سکتا ہے کیونکہ ثقل کی وجہ سے ہونے والا عمومی گراؤ اس پر نہیں ہوتا، لہٰذا وہ تھوڑا زیادہ سیدھا ہوتا ہے۔
مزید مطالعہ کے لئے : پودوں اور سبزیوں کی خلاء میں کاشت
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں