کتنی دیر تک ایک مچھلی پانی کے بجائے سنگترے کے رس میں تیر کر زندہ رہ سکتی ہے ؟
میٹ ہاربوے، ڈیٹا رینگلر
سنگترے کے رس میں 3 -4 پی ایچ ہوتا ہے۔
مچھلی کو زندہ رہنے کے لئے 6-8 پی ایچ کی ضرورت ہوتی ہے۔
زیادہ تر مچھلیوں کو اسی حد کے درمیان پی ایچ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ موثر طریقے سے اپنے گلپھڑوں میں آکسیجن کو بائی کاربونیٹ سے تبدیل کر سکیں - اگر پانی میں گزارے لائق آکسیجن نہ ہوتو اس بات کا کافی امکان ہوتا ہے کہ مچھلی ردعمل ظاہر کرے گی۔ اس کے خون کا پی ایچ بتدریج گرے گا (زیادہ ترش ہو جائے گا)، اور اس کے جسم کے زیادہ تر افعال کو بند کر دے گا۔ میرا اندازہ ہے کہ مچھلی 10-20 منٹ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکے گی، اس کا انحصار مچھلی پر ہو گا، کچھ مچھلیاں زیادہ پی ایچ کو برداشت کرسکتی ہیں، کچھ جلد ہی صدمے میں چلی جائیں گی اور سانس لینا بند کر دیں گی۔ چاہئے میں اس کو دوبارہ جلا بخشنے کے لئے بفرڈ محلول(ایک کیمیائی مادّہ جو محلُول کی صُورَت میں پی ایچ میں تَبدیلی کو مُستَقِل رَکھتا ہے) میں بھی ڈال دوں، تب بھی باقی بچا ہوا سائٹرک ایسڈ یقینی طور پر اس کے گلپھڑوں اور آنکھوں کے خلیوں کو تباہ کر چکا ہو گا۔ ایسا اس صورت میں بھی ہوگا اگر مچھلی کچھ دیر رس میں ڈالے جانے کے باوجود بھی زندہ بچ جائے۔
اگر آپ اس طرح کا تجربہ کسی جاندار پر کر رہے ہیں، تو سنگترے کے رس کو آنکھ دھونے کی پیالی میں ڈالیں اور یہ دیکھیں کہ آپ کتنی دیر تک اپنی آنکھ کو کھول کر اس محلول میں ڈال سکتے ہیں تاکہ آپ کو اس طوالت کا اندازہ ہو سکے جتنی دیر آپ مچھلی کو اس محلول میں ڈالیں گے۔
کبھی بھی وہ تجربہ کسی جانور پر نہ کریں جس کو آپ خود پر نہیں ادا کر سکتے، یا کم از کم تین آزاد ماہرین کی رائے اس کے اخلاقی اور عقلی پہلو پر لیں۔
اور یہ بات یاد رکھیں : کبھی بھی اس طرح کا تجربہ نہ کریں۔ یہ غیر اخلاقی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں